فوج کے 19 راشٹریہ رائفلز اور ایک مقامی این جی او کے اشتراک سے اننت ناگ کے کوکرناگ، دیالگام، لارکی پورہ و دیگر ملحقہ علاقوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر سینیٹائزرز اور فیس ماسک لوگوں میں تقسیم کیے گیے۔ جبکہ فوجی اہلکاروں نے مفت راشن کی تقسیم بھی عمل میں لائی۔
فوج کے مطابق اسطرح کا قدم موجودہ صورتحال کے دوران اور لاک ڈاؤن کے مکمل نفاذ کی خاطر اٹھایا گیا ہے۔ جبکہ لوگوں کو ان پروگراموں کے ذریعے موجودہ صورتحال میں لاک ڈاؤن کی افادیت اور گھروں کے اندر رہنے کی اہمیت کے بارے میں سمجھایا جا رہا ہے۔
فوج کے مطابق اسطرح کے پروگرام کشمیر خاصکر دیہی علاقوں میں آگے بھی جاری رہے گے۔ انہوں نے بتایا لوگوں کو کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں فوج کی بھر پور حمایت حاصل ہوگی۔