ETV Bharat / state

ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں دو ملازمین برطرف - غیر حاضر رہنے کی پاداش

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور کولگام میں محکمہ آئی سی ڈی ایس (انٹگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز) کے دو ملازمین کو لمبے عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں برطرف کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 5:06 PM IST

تفصیلات کے مطابق مٹن اننت ناگ میں ڈیوٹی پر مامور آمنہ یعقوب نامی آنگن واڑی ورکر گزشتہ دو برس سے مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر تھی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ملازمہ نے سنہ ستمبر 2018 میں ڈوڈہ کے ایک شخص سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وہ ڈوڈہ میں اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی ہے۔ آمنہ نے پہلے تین ماہ کے لیے چھٹی کی درخواست کی تھی تاہم شادی کے بعد اس نے دوبارہ ڈیوٹی جوائن نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیاں مبینہ فرضی تصادم: 'لاشوں کو اہلخانہ کے سپرد کیا جائے گا'

وہیں ضلع کولگام کے فرصل علاقہ سے تعلق رکھنے والی سمرینہ حمید نامی, آئی سی ڈی ایس کی ایک اور ملازمہ کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا جب وہ لمبے عرصے سے ڈیوٹی جوائن کرنے میں ناکام رہی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ملازمہ گزشتہ تین ماہ سے لگاتار ڈیوٹی سے غیر حاضر تھی جس کے بعد حکام کی جانب سے برطرفی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ ملازمہ اپنے شوہر کے ساتھ پٹھان کوٹ میں رہائش پذیر ہے.مذکورہ ملازمہ نے کسی اجازت یا درخواست کے بغیر تین ماہ تک ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہی برخاست شدہ دونوں ملازمین کو محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے کئی نوٹسس بھیجی گئیں تاہم وہ جواب دینے سے قاصر رہیں جس کے بعد انہیں نوکری سے نکالا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.