اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے دامجن علاقے میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں علاقے کی 32ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر رفیق وانی نے شرکت کی۔ افتتاحی میچ کھانڑی پاری اور دامجن کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہونے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مقامی باشندوں کی خاصی تعداد کرکٹ گرائونڈ میں موجود رہی۔Cricket Tournament Started in Anantnag
افتتاحی میچ کے بعد منعقدہ ایک مختصر تقریب میں بی جے پی لیڈر رفیق وانی نے کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات کے ازالہ کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ علاقے میں اسپورٹس اسٹیڈیم قائم کئے جانے کی سفارش لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں عرصہ دراز سے ایک اسٹیڈیم کی تعمیر کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جسے عنقریب ہی عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے وانی نے کہا کہ پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے کھیل کود کی سرگرمیوں میں شرکت بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں شرکت سے نوجوان نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور بھی تندرست رہتے ہیں۔ انہوں نے کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مستقبل میں بھی فلاحی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کی۔
- مزید پڑھیں: Premier League T20 Cricket Tournament: پلوامہ میں کھریو پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹونامنٹ کا افتتاح
کھلاڑیوں، کھیل شائقین نے اس طرح کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں کافی سود مند قرار دیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔