ETV Bharat / state

Schools Renamed in J&K: جموں کشمیر میں مزید 18 اداروں کے نام تبدیل کرنے کو منظوری

جموں کشمیر انتظامیہ نے مزید 18 سرکاری اداروں اور عوامی مقامات کے نام تبدیل کرنے کو منظوری دی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کو فوری طور پر مذکورہ اسکولوں اور عوامی مقامات کے ریکارڈ میں ترمیم سمیت دیگر ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔Schools Renamed in J&K

18-more-schools-colleges-road-renamed-in-j-and-k-after-martyrs-and-eminent-personalities
جموں کشمیر میں مزید 18 اداروں کے نام تبدیل کرنے کو منظوری
author img

By

Published : Jul 28, 2022, 9:55 PM IST

اننت ناگ: جموں کشمیر انتظامیہ نے مزید 18 سرکاری اداروں اور عوامی مقامات کے نام تبدیل کرنے کو منظوری دی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کو فوری طور پر مذکورہ اسکولوں اور عوامی مقامات کے ریکارڈ میں ترمیم سمیت دیگر ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ڈویژنل کمشنر، کشمیر اور جموں ذاتی طور پر اس کی نگرانی کریں گے۔ حکم نامے میں ضلع ترقیاتی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نام تبدیل کرنے کے سلسلے میں تقریبات منعقد کی جائیں۔Schools Renamed in J&K

18-more-schools-colleges-road-renamed-in-j-and-k-after-martyrs-and-eminent-personalities
جموں کشمیر میں مزید 18 اداروں کے نام تبدیل کرنے کو منظوری
جموں کشمیر انتظامیہ کی ایک ہدایت کے مطابق سرکاری اداروں اور عوامی مقامات کا نام تبدیل کرکے ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں اور نامور شخصیات کے نام پر رکھنا پہلے ہی شروع کر دیا تھا جس کے تحت آج مزید 18 اداروں کے نام تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا۔ تازہ ترین ہدایت کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول صوف شالی، اننت ناگ کا نام بدل کر سروانند کول پریمی رکھ دیا گیا ہے۔

وہیں چندن واڑی پہلگام میں گورنمنٹ مڈل اسکول کا نام مرحوم فوجی جوان محمد سفیر خان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اسی طرح جموں کشمیر کے مختلف مقامات پر سرکاری اداروں اور عوامی مقامات مقامات کے نام تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جو سرکاری اسکولوں، کالجوں اور سڑکوں کے نام ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں اور نامور شخصیات کے نام پر رکھنے کی تجاویز پیش کرے گی۔ ایک ماہ بعد یو ٹی انتظامیہ نے تقربیاً 76 اسکولوں اور دیگر عمارتوں کے نام تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.