ETV Bharat / sports

Tokyo Paralympics: نوئیڈا ڈی ایم کے نام چاندی کا تمغہ، صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے مبارکباد دی

ٹوکیو پیرالمپکس میں نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی کے چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر ملک کے صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کرکے مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے ٹویٹ کر کے کہا کہ یہ سروس اور کھیلوں کا ایک شاندار سنگم ہے۔

noida dm suhas ly bags silver in tokyo paralympics
نوئیڈا ڈی ایم کے نام چاندی کا تمغہ، صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے مبارکباد دی۔
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 11:02 AM IST

ٹوکیو پیرالمپکس کے آخری دن نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی نے آج بیڈمنٹن مینز سنگلز کے ایس ایل 4 ایونٹ کے فائنل میں فرانس کے ایل مزور سے شکست کے بعد سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔ اگرچہ اس شکست کے باوجود بھی ڈی ایم نے پیرالمپکس میں بھارت کے لیے تاریخ رقم کی ہے۔

اس سے قبل کل کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں سوہاس نے ایک آسان فتح حاصل کی تھی۔ سوہاس نے سیمی فائنل میں 31 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ڈنمارک کے فریڈی سیٹیوان کو سیدھے سیٹوں میں 2-0 سے شکست دی تھی۔

صدر رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کرکے نوئیڈا کے ڈی ایم کو مبارکباد دی۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ سوہاس یاتھیراج کو مبارک ہو جنہوں نے دنیا کے نمبر ون کھلاڑی سے سخت مقابلہ کے بعد پیرالمپکس میں بیڈمنٹن میں سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہے، سرکاری ملازم کی حیثیت سے فرائض کی انجام دہی کے دوران کھیلوں کے حصول میں آپ کی لگن غیر معمولی ہے۔ کامیابیوں سے بھرپور مستقبل کے لیے آپ کو نیک خواہشات۔

courtesy tweeter
صدر جمہوریہ کا ٹویٹ

اس کے علاوہ وزیراعظم نریندرمودی اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کرکے مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کیا، سروس اور کھیلوں کا ایک شاندار سنگم! سوہاس ایل وائی نے اپنی غیر معمولی کھیل کی کارکردگی کی بدولت ہماری پوری قوم کے تصور کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ ان کی غیر معمولی کھیلوں کی کارکردگی کا شکریہ۔ بیڈمنٹن میں سلور میڈل جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ ان کو مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔

courtesy tweeter
وزیراعظم کا ٹویٹ

سی ایم یوگی نے مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے، اس کے لیے میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ اپنی انتظامی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں انجام دینے کے علاوہ انھوں نے پیرالمپکس میں بھی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

courtesy tweeter
وزیراعلیٰ یوگی کا ٹویٹ

ٹوکیو پیرالمپکس میں سوہاس ایل وائی کی چاندی کا تمغہ جیتنے پر ان کی ماں جے شری نے کہا کہ کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، اس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ میں اس کے میچ سے لطف اندوز ہوئی۔ وہ بچپن سے کھیلوں میں تیز تھا اور پڑھائی میں بھی شاندار تھا۔ بھارت کو اس پر فخر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.