ETV Bharat / sports

جوکووچ 300ویں گرینڈ سلیم جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں

دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ، دوسری سیڈ رومانیا کی سیمونا ہالیپ، 23 بار کی گرینڈ سلیم فاتح امریکہ کی سیرینا ولیمس اور یو ایس اوپن فاتح جاپان کی ناومی اوساکا نے اتوار کے روز جد و جہد بھری جیت حاصل کرکے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ تیسری سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئیم چوتھے دور کا مقابلہ کر کے باہر ہو گئے۔

Djokovic registers 300th Grand Slam win to advance to quarter-finals of tournament
جوکووچ 300ویں گرینڈ سلیم جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 2:07 AM IST

آٹھ مرتبہ کے فاتح اور ٹاپ سیڈ جوکووچ نے چوٹ نظر انداز کرتے ہوئے 14 ویں سیڈ کینیڈا کے میلوس راونیک کو دو گھنٹے 56 منٹ تک چلنے والے مقابلے میں چار سیٹوں میں 7-6 (5), 4-6, 6-1, 6-4 سے شکست دے کر 12 ویں بار جو کووچ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں 300 جیت حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سوئٹرزرلینڈ کے روجر فیڈرر کے نام 365 جیت کا ریکارڈ ہے۔ جوکووِچ کا کوارٹر فائنل میں چھٹی سیڈ جرمنی کے الیگژنڈر جویریو سے مقابلہ ہوگا۔

جویریو نے 23ویں سیڈ سربیا کے دوسان لاجووِچ کو دو گھنٹے 21 منٹ میں 6-4, 7-6, 6-3 سے شکست دی۔ اپنے 24 ویں گرینڈ سلیم خطاب کی جستجو میں سرگرم 101 ویں سیڈ سیرینا نے ساتویں سیڈ بیلاروس کی ارینا بالینکا کو دو گھنٹے نو منٹ میں 6-4, 2-6, 6-4 سے شکست دی۔ سیرینا نے فیصلہ کن سیٹ میں بریک حاصل کرکے 3-1 کی سبقت حاصل کر لی۔ سبالینکا نے بھی بریک حاصل کیا اور پھر اسکور 4-4 سے برابر ہو گیا۔ سیرینا نے اپنی سروس قائم رکھتے ہوئے 5-4 کی سبقت بنائی۔ سبالینکا 10ویں گیم میں دباؤ میں ڈبل فالٹ کرکے اپنی سروس گنوا بیٹھیں اور میچ بھی ہار گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.