ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ کے چیمپئن کو تقریباً 12 کروڑ روپے ملیں گے - ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل

ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 42 کروڑ روپے (5.6 ملین امریکی ڈالر) ہے۔ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر (تقریباً 6 کروڑ روپے) ملیں گے جبکہ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو 400,000 ڈالر (تقریباً 3 کروڑ روپے) دیے جائیں گے۔

The T20 World Cup champion will get around Rs 12 crore
ٹی 20 ورلڈ کپ کے چیمپئن کو تقریباً 12 کروڑ روپے ملیں گے
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 2:28 AM IST

متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل کے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور جو بھی 14 نومبر کو دبئی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتے گا اسے تقریباً 12 کروڑ روپے بطور نقد انعام ملیں گے۔

اس ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 42 کروڑ روپے (5.6 ملین امریکی ڈالر) ہے۔ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر (تقریباً 6 کروڑ روپے) ملیں گے جبکہ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو 400,000 ڈالر (تقریباً 3 کروڑ روپے) دیے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ بدھ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹو سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 14 نومبر کو دبئی میں ہونے والے ٹائٹل میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سپر 12 مرحلے میں ہر میچ جیتنے پر ٹیم کو تقریباً 30 لاکھ روپے ملیں گے۔ اس مرحلے میں کل 30 میچ کھیلے جائیں گے۔ اس مرحلے کے بعد ترقی کرنے میں ناکام رہنے والی آٹھ ٹیموں کو تقریباً 52 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.