ETV Bharat / sports

World Champion Germany Number One عالمی چیمپئن جرمنی ایف آئی ایچ کی درجہ بندی میں سرفہرست - انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن

جرمنی نے اتوار کو ختم ہونے والے ایف آئی ایچ مرد ہاکی ورلڈ کپ جیت کر آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک مقام حاصل کرلیا ہے۔

عالمی چیمپئن جرمنی ایف آئی ایچ کی درجہ بندی میں سرفہرست

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 8:09 PM IST

لوزان:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق جرمنی 2912.47 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ تین درجے اوپر پہنچ گیا، جبکہ آسٹریلیا (2792.96 پوائنٹس) کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں ہالینڈ سے شکست کھانے کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا۔

ورلڈ کپ کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ڈچ ٹیم (2848.29) ایک مقام کے فائدہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، جبکہ رنرز اپ بیلجیئم (2845.82) ایک مقام کھسک کر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

تین بار کی عالمی چیمپئن جرمنی نے فائنل میں دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو شوٹ آؤٹ میں 5-4 سے شکست دی۔ جرمنی ایک مرحلے پر 0-2 سے پیچھے تھا لیکن اس نے شاندار واپسی کرتے ہوئے فل ٹائم میں اسکور 3-3 سے برابر کر دیا، اور پھر شوٹ آؤٹ میں بیلجیئم کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:Graham Reid Resigns گراہم ریڈ نے ہاکی کوچ کے عہدے سے دیا استعفیٰ

میزبان ہندوستان نے ایف آئی ایچ رینکنگ میں اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھی۔ ہندوستان کو کراس اوور میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، تاہم ہرمن پریت سنگھ کی ٹیم نے اس کے بعد اپنے دونوں کلاسیفکیشن میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.