ETV Bharat / sports

عالمی مکے بازی چیمپیئن شپ: فائنل میں امیت پنگھل کی شکست - امت پنگھل

بھارت کے اسٹار مکے باز امت پنگھل نے روس میں جاری عالمی مکے بازی مقابلے کے 52 کلوگرام فلائی ویٹ زمرے کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی تھی لیکن انہیں خطابی مقابلے میں شکست کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

امیت پنگھل
author img

By

Published : Sep 22, 2019, 12:01 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:59 PM IST

امت پنگھل کو فائنل میں ازبکستان کے شاخوبدین جوئرو سے 5-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور عالمی مقابلے میں بھارت کی جانب سے پہلا طلائی کا تمغہ جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔

اسی طرح امیت عالمی چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی مرد مکے باز بن گئے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ میں ایک دیگر بھارتی مکے باز منیش کوشک کو 63 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ ملا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ایک عالمی چیمپیئن شپ میں ایک ساتھ دو بھارتی مکے بازوں نے تمغے جیتے ہیں، ا س سے قبل سنہ 2009میں وجیندر سنگھ، سنہ 2011میں وکاس کرشنن، سنہ 2015 میں شیوا تھاپا اور سنہ 2017 میں گورو بدھوری نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

امیت پنگھل اور منیش کوشک نے تمغہ جیتنے والی کارکردگی کے ساتھ ہی ٹوکیو اولمپک کوالیفائرز کے لیے بھارتی ٹیم میں اپنی جگہ یقینی کرلی ہے جو آئندہ برس فروری میں چین میں ہوں گے۔

امیت نے سیمی فائنل میں قزاخستان کے ساکن ببوسینوف کو سخت مقابلہ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن فائنل میں وہ اولمپک گولڈ تمغہ یافتہ زوئروف کے سامنے خاص چیلنج پیش نہیں کرسکے۔

بھارتی کھلاڑی اس چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ تو نہیں جیت سکا لیکن اس نے ایک چاندی اور ایک کانسے کے تمغہ کے ساتھ ایک عالمی چیمپیئن شپ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 12:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.