گنگٹوک: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کو قبول کرتے ہوئے بھارت کے سابق فٹ بال کپتان بائیچنگ بھوٹیا نے جمعہ کو عہد کیا کہ وہ فٹ بال کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ بھوٹیا نے ملک میں فٹ بال کی گورننگ باڈی کے اعلیٰ عہدے کے لیے کلیان چوبے سے ہارنے کے بعد کہاکہ 'میں اپنی شکست کو عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔ میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فٹ بال کا خادم رہا ہوں اور (اسی جذبے سے) اس کی خدمت کرتا رہوں گا۔' بھوٹیا گول کیپر چوبے سے 33-1 سے ہارگئے۔ Bhutia defeat in AIFF presidential election
بھوٹیا نے کہاکہ ''میں سمجھتا ہوں کہ میرے پیروکار اور خیر خواہ پریشان ہیں۔ میں سب کا بے حد مشکور ہوں۔ میں سکم اور قومی سطح پر فٹ بال کی بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا۔ دریں اثنا، بی جے پی کی سکم یونٹ کے ترجمان راجو گری نے "کچھ سیاسی جماعتوں" پر تنقید کی جنہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی نے بھوٹیا پر الیکشن سے دستبرداری کے لیے سیاسی دباؤ ڈالا ہے۔ Kalyan Chaubey Elected as AIFF President
یہ بھی پڑھیں: AIFF General Body Elections 2022 اے آئی ایف ایف انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھوٹیا کو الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کو کہا تھا اور یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ''35 یونینیں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔ ان پر کسی ایک جماعت کی حکومت نہیں ہے۔ مثال کے طور پر مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت ہے۔ تو ایسی باتیں کیسے ممکن ہیں؟"
یو این آئی