نئی دہلی:دنیا کی سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی وینس ولیمس نے کہا ہے کہ فی الحال ان کا ٹینس کو الوداع کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اگلے سال مارچ میں ہونے والے مقابلے میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ خاتون ٹینس کھلاڑی وینس ولیمس نےحالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اگلے موسم بہار میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ان میں ابھی بھی چند برسوں کا کھیل باقی ہے۔بین الاقوامی ٹینس میں وہ اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں کامیاب ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یو ایس اوپن کے لیے فٹ ہونے کی پوری کوشش کی۔ میں فارم میں نہیں ہوں اس لیے اب واپس آنے تک آرام کر رہی ہوں۔ میں مارچ کے مقابلے کو ہدف بنا رہی ہوں جب ٹورنامنٹ میں واپس لوٹوں گی، اس لیے میرا ارادہ یہ ہے کہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ میں واپس لوٹوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:Bowling coach Shane Bond بولنگ کوچ شین بانڈ کا ممبئی انڈینز سے معاہدہ ختم
واضح رہے کہ وینس ولیمس نے ومبلڈن میں شکست کے بعد تین میج کھیلے۔ وہ مونٹریال میں پہلے راؤنڈ میں ہار گئی تھیں، اور سنسناٹی میں ابتدائی راؤنڈ میں ویرونیکا کوڈرمیٹووا کو شکست دی تھی۔ولیمس نے 2023 میں سات ایونٹس کھیلے۔ آکلینڈ میں ASB کلاسک میں چوٹ لگنے سے تقریباً چھ ماہ تک اس کے شیڈیول میں خلل پڑا۔
یو این آئی۔