ETV Bharat / sports

اولمپکس میں شائقین کو شامل کرنے کے لئے پرعزم : باک

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک نے کہا ہے کہ آئی او سی آئندہ سال کے ٹوکیو اولمپکس میں شائقین کو شامل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 7:50 PM IST

اولمپکس میں شائقین کو شامل کرنے کے لئے پرعزم : باک
اولمپکس میں شائقین کو شامل کرنے کے لئے پرعزم : باک

ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد رواں سال 24 جولائی سے ہونا تھا لیکن عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے اسے اگلے سال ملتوی کرکے 23 جولائی سے 8 اگست تک کا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بدھ کو آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد باک نے کہا کہ ہم جاپانی پارٹنر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اگلے سال اولمپک کھیل آسانی سے منعقد کئے جاسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئی او سی ٹوکیو اولمپک گیمز ملتوی ہونے سے قبل قائم کردہ اس اصول پر عمل پیرا ہے جس کی پہلی ترجیح تمام شرکا کی حفاظت ہے۔ اس کے لئے ہم سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر کھیلوں کے نظیم کے حوالے سے مختلف آپشنز پر کام کر رہے ہیں۔

باک نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ لہذا ہم ان کے مشوروں پر عمل پیرا ہیں اور اس کے تحت مختلف آپشنز تیار کررہے ہیں۔

باک نے تاہم کہا کہ مختلف اختیارات میں تماشائیوں کے بغیر کھیلوں کا انعقاد شامل نہیں ہے کیونکہ آئی او سی تماشائیوں کے بغیر کھیلوں کے انعقاد کے حق میں نہیں ہے۔

آئی او سی کے سربراہ نے کہا کہ آئی او سی تماشائیوں کے بغیر اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے حق میں نہیں ہے۔ لہذا ہم ایسے آپشن پر کام کر رہے ہیں کہ جہاں ایک طرف کھلاڑیوں کی حفاظت کو بھی تقویت ملتی ہو اور اولمپک کے جذبے کو بھی برقرار رکھا جائے ۔

ٹوکیو اولمپکس کو کورونا کی وجہ سے اگلے سال کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے لیکن کورونا کے عالمی معامکوں میں ابھی تک کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.5 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس کی وجہ سے 5.83 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.