ETV Bharat / sports

Taekwando Championship: تائیکوانڈو میں ہندوستان کو اولمپک تمغہ جیتتے دیکھنا چاہیں گے، اہن

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 8:08 PM IST

کوریا کی نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کے چانسلر یونگ گیو اہن نے جمعہ کو کہا کہ وہ مستقبل قریب میں کسی ہندوستانی تائیکوانڈو کھلاڑی کو اولمپکس میں تمغہ جیتتے دیکھنا چاہیں گے۔

تائیکوانڈو میں ہندوستان کو اولمپک تمغہ جیتتے دیکھنا چاہیں گے: اہن

نئی دہلی:آج ہندوستانی انٹر ایس اے آئی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2023 کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر اہن نے کہاکہ یہ تقریب ہندوستان میں تائیکوانڈو کی ترقی کے ساتھ ساتھ کوریا اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی تبادلے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مستقبل قریب میں اولمپک کھیلوں میں ایک ہندوستانی تائیکوانڈو کھلاڑی کو سونے کا تمغہ حاصل کرتے دیکھنا بہت اچھا ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ اس ایونٹ کے ذریعے تائیکوانڈو ایک مارشل آرٹ کھیل کے طور پر ہندوستان کے لوگوں کے دلوں میں گھر کر سکے گا۔‘‘

مرکزی وزارت کھیل اور کورین کلچرل سنٹر کے زیراہتمام منعقدہ آل انڈیا انٹر ایس اے آئی تائیکوانڈو چمپئن شپ 2023 کا یہاں اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں ایک شاندار پروگرام کے ساتھ آغاز ہوا۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے 21 مراکز سے کل 265 خواتین اور مرد کھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ تین روزہ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہندوستان اور کوریا کے سفارتی تعلقات کے 50 ویں سال کی یاد میں کیا جا رہا ہے۔ مسٹر اہن کے علاوہ اسپورٹس سکریٹری سجاتا چترویدی، ایس اے آئی کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ پردھان، ہندوستان میں کوریا کے سفیر چانگ جے بوک اور کورین سانگ ہووا لی سفیر برائے پبلک ڈپلومیسی، وزارت خارجہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:Morjina Begum Bags Silver in National Meet معمر خاتون نے کینسر کو شکست دے کر قومی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا

کوریا نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کے طلباء جنہوں نے اب تک مجموعی طور پر 126 اولمپک تمغے جیتے ہیں، اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں موجود سب کے دل جیت لئے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.