جاپان کے ٹوکیو میں اس سال جولائی میں ہونے والے کھیلوں کے مهاكمبھ اولمپکس اور پیرا لمپکس کے لئے منتظمین نے یہاں پیر کو کھیل کے سرکاری نعرے 'جذبات سے اتحاد' کا اعلان کیا۔
یہ نعرہ شہر کے کئی علاقوں میں تزئین کے طور پر، اشیاء پر اور دیگر جگہوں پر بھی صرف انگریزی زبان میں دکھایا جائے گا۔ یہ نعرہ ڈیجیٹل میڈيا پر بھی بڑے پیمانے پر دکھایا جائے گا تاکہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کی جا سکے۔
ٹوکیو 2020 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تائشرو متو نے کہاکہ جذبات سے اتحاد کا نعرہ 200 ممالک کی قومی اولمپک کمیٹی اور پناہ گزین اولمپک ٹیموں سے آئے ناظرین، کارکنوں اور کھلاڑیوں کے ٹوکیو میں ایک ساتھ ملنے کی امید کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نعرہ میزبان شہر ٹوکیو کے جذبات کا پوری دنیا کے سامنے اظہار کرتا ہے۔ اس دوران جاپان کے میڈیا اہلکاروں نے نعرے کے سرکاری طور پر جاپانی زبان میں نہ ہونے کو لے کر تشویش کا اظہار کیا کیونکہ عام طور پر میزبان ملک کی زبان کو بھی سرکاری طور پر شامل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگریزی انتہائی آسان ہے اور لوگ اسے آسانی سے سمجھ سکتے ہیں اس لئے اس نعرے کو انگریزی میں لکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نعرے کو جاپانی زبان میں ترجمہ کریں گے، آپ کو بہت سے مشکل لفظ مل جائیں گے۔