بی ڈبلیوایف تھامس ابیر کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 16 سے 24 مئی تک منعقد ہونا تھا اور اسے اب 15 سے 23 اگست تک منعقد کیا جائے گا۔
بیڈمنٹن ڈنمارک نے ہفتہ کو ایک پریس ریلیز میں یہ جانکاری دی۔ بیڈمنٹن ڈنمارک، عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن (بي ڈبلیوایف)، اسپورٹس ایوینٹس ڈنمارک نے ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ اجتماعی طور پر لیا ہے۔
اس سے پہلے بی ڈبلیو ایف نے کورونا وائرس کے خطرے کے سبب پانچ اور ٹورنامنٹ جمعہ کو معطل کر دیے تھے۔ بی ڈبلیو ایف نے ایک ہفتے پہلے اپنے تمام ٹورنامنٹ 12 اپریل تک معطل کر دیے تھے۔
بی ڈبلیو ایف نے ایک بیان میں بتایا کہ پانچ اور ٹورنامنٹ کو معطل کیا گیا ہے۔ معطل ٹورنامنٹ میں تین کانٹی نینٹل چمپئن شپ شامل ہیں جو اولمپک کوالیفکیشن کے لئے آخری موقع ہیں۔
بیڈمنٹن کے لئے درجہ بندی کی مدت 26 اپریل ہے۔معطل ٹورنامنٹوں میں ایستونیائی انٹرنیشنل (اپریل 16-19)، پیرو انٹرنیشنل (اپریل 16-19)، یورپی چمپئن شپ (اپریل 21-26)، بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ (اپریل 21-26) اور پین ایم انڈیویزئل چمپئن شپ (اپریل 23-26) شامل ہیں۔
یہ تمام پانچ ٹورنامنٹ ٹوکیو اولمپک کی کوالیفائنگ مدت میں کھیلے جانے تھے لیکن اب یہ اولمپک کوالیفائنگ میں کوئی اہم کردار ادا نہیں کر پائیں گے کیونکہ یہ کوالیفکیشن ونڈو سے باہر رہیں گے۔ بی ڈبلیو ایف اولمپک کوالیفکیشن مدت کے متعلق بعد میں اعلان کرے گا۔