دوتی چند نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمغہ جیتنا آسان نہیں تھا کیوں کہ مقابلے میں کئی بہتر کھلاڑی بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں مقابلے سے قبل میں کافی نروس تھی اور سوچ رہی تھی کہ اس مقابلے میں مجھے میڈل ملے گا یا نہیں کیوں کہ یورپ کے کھلاڑی کافی بہتر اور مضبوط تھے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے دوتی نے کہا کہ وہ اس جیت کا سہرا ریاستی حکومت اور وزیراعلیٰ نوین پٹنائیک کو دیں گی کیوں کہ انہوں نے ہر وقت ان کی مدد کی ہے۔