ETV Bharat / sports

FIFA World Cup سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ دوہزار چونتیس کی بولی کے لیے خط جمع کرادیا

سعودی عرب سیاحت سے متعلق اپنے ویثرن 2030 کی جانب سے تیزی سے قدم بڑھا رہا ہے۔ اب سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی بولی کے لئے باضابطہ خط جمع کرایا ہے۔ سعودی عرب میں 2018 سے اب تک 50 سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے۔The Saudi Arabian Football Federation (SAFF) submitted a letter of intent (LOI)

Saudi Arabia submits official letter to bid for 2034 FIFA World Cup

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 12:33 PM IST

Updated : Oct 10, 2023, 5:26 PM IST

ریاض: سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن نے پیر کو لیٹر آف انٹینٹ جمع کرایا اور 2034 ورلڈ کپ کے لیے بولی لگانے کے لیے فیفا کے ایک اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں۔ بولی کے خط پر سعودی عریبین فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسیحل نے دستخط کیے ہیں - یہ خط باضابطہ طور پر فیفا کی جانب سے مقرر کردہ بولی کے عمل کو شروع کرنے کے لیے مملکت کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے سب سے پہلے گزشتہ بدھ کو فٹ بال ٹورنامنٹ کے 2034 ایڈیشن کے لیے بولی لگانے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے-

SAFF نے کہا کہ 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے بولی لگانے کا سعودی عرب کا ارادہ ایک تاریخی پہل ہے اور یہ ملک کے تمام سطحوں پر فٹ بال کے نئے مواقع کو کھولنے اور دنیا کے کونے کونے میں اس کھیل کی ترقی کی حمایت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ المسیحل نے کہا کہ بولی کا خط جمع کرانا ایک بہت ہی دلچسپ سفر کا دوسرا مرحلہ ہے ۔ سعودی عرب میں 2018 سے 50 سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، جن میں فٹ بال، موٹر اسپورٹس، ٹینس، گھڑ سواری، اسپورٹس اور گولف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی دفعہ فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا خطاب اسپین کے نام

2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے سربراہی مقابلے میں ارجنٹینا نے مراکش کو ہرا کر کپ جیتا تھا۔ ارجنٹائن نے 1986 کے طویل انتظار کے بعد بار فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتی تھی۔ اس سے قبل ارجنٹینا 1978 میں فٹبال ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔ اس طرح اب تک ارجنٹینا نے تین مرتبہ ٹرافی پر قبضہ جمایا ہے۔

Last Updated : Oct 10, 2023, 5:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.