ETV Bharat / sports

Hardik Pandya aims to Emulate Dhoni دھونی کی طرح کسی بھی کردار کے لیے تیار ہوں: پانڈیا

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 3:10 AM IST

پانڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں ہندوستان کی جیت کے بعد کہا، "سچ کہوں تو میں نے ہمیشہ چھکے مارنے کا لطف اٹھایا ہے، لیکن مجھے پختہ بھی ہوناہے اور یہی زندگی ہے۔

ہاردک پانڈیا
ہاردک پانڈیا

احمد آباد: ہندوستانی ٹی 20 کپتان ہاردک پانڈیا کا ماننا ہے کہ وہ ایک ٹی 20 کرکٹر کے طور پر کافی پختہ ہو چکے ہیں اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی طرح ٹیم میں کوئی بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پانڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں ہندوستان کی جیت کے بعد کہا، "سچ کہوں تو میں نے ہمیشہ چھکے مارنے کا لطف اٹھایا ہے، لیکن مجھے پختہ بھی ہوناہے اور یہی زندگی ہے۔ مجھے دوسرے حصے کی طرف بھی توجہ دینی ہے، جہاں میں نے ہمیشہ شراکت داری پر یقین کیاہے۔ میں اپنی ٹیم کو اور دیگر کھلاڑیوں کو صبر اور یقین دینا چاہتا ہوں کہ کم از کم میں وہاں ہوں۔ میں نے (ٹیم کے) ان تمام کھلاڑیوں سے زیادہ میچ کھیلے ہیں، اس لیے میرے پاس تجربہ ہے اور اس سے بھی زیادہ میں نے دباؤ کو سنبھالنا سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’اس طرح سے، شاید مجھے اپنا اسٹرائیک ریٹ کم کرنا پڑے یا کوئی نیا کردار ادا کرنا پڑے۔ میں اس کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہوں۔ مجھے وہ کردار ادا کرنے میں کوئی دقت نہیں ہے جو ماہی بھائی (دھونی) نے اپنے کیریئر کے آخر میں ادا کیا تھا۔ میں اس وقت نوجوان تھا اور گیند کو چاروں طرف مارتا تھا، لیکن اب جب وہ جاچکے ہیں تو وہ کردار مجھے کہیں نہ کہیں مل گیا ہے۔ مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہمیں مطلوبہ نتائج مل رہے ہیں اور یہ ٹھیک ہے۔"

پانڈیا نے بدھ کو بلے سے وہی کردار ادا کیا۔ وکٹ پر قدم جما چکے شبھمن گل کو وہ اکثر اسٹرائیک دیتے رہے، حالانکہ خود پانڈیا نے 176.47 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اپنی اننگ ختم کی۔ پانڈیا نے گیند بازی کے محاذ پر بھی ترقی کی ہے۔ وہ جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں پاور پلے میں باقاعدگی سے گیندبازی کر رہے ہیں۔ پانڈیا نے گھریلو سیزن کے آغاز کے بعد سے پاور پلے میں 12 اوور پھینکے ہیں اور 86 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اندور ون ڈے میں جب ہندوستان نے اپنے اہم گیند بازوں کو آرام دیا تھا، پانڈیا نے نئی گیند کو سوئنگ کرنے کی اپنی مہارت دکھائی۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.