ETV Bharat / sports

KL Rahul to Miss Matchesراہل ایشیا کپ کے پہلے دو میچ نہیں کھیل پائیں گے - ہندوستان ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز

ہندوستان ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 2 ستمبر کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف کرے گا۔ ہندوستان اور نیپال 4 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔

کے ایل راہل
کے ایل راہل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 6:24 PM IST

Updated : Aug 29, 2023, 10:04 PM IST

بنگلورو: ہندوستان کے دائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل پوری فٹنس کی کمی کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 کے پہلے دو میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کوچ راہل دراوڑ کے حوالے سے منگل کو ٹویٹ کیاکہ"کے ایل راہل واقعی اچھی پیش رفت کر رہے ہیں لیکن وہ ایشیا کپ 2023 کے پاکستان اور نیپال کے خلاف ہندوستان کے پہلے دو میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔" یہ دونوں میچ پالی کیلے میں کھیلے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ران کی سرجری کے بعد راہل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کا عمل مکمل کرنے کے بعد 17 رکنی ہندوستانی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے کہا تھا کہ راہل ایک اور معمولی چوٹ کا شکار ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:مر کا درد بہت پریشان کن تھا، الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، شریاس

ہندوستان ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 2 ستمبر کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف کرے گا۔ ہندوستان اور نیپال 4 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔

اگر ہندوستان سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو راہل کے کھیلنے کی امید ہے۔ تاہم، جب ایشیا کپ 2023 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، راہول کو صرف مشروط طور پر فٹ سمجھا گیا، حالانکہ وہ آئی پی ایل 2023 کے دوران ران کی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے تھے۔ اس کے لیے وہ این سی اے میں بحالی کا کام کر رہے ہیں۔ سلیکشن کے بعد چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے گزشتہ ہفتے ٹیم کے اعلان کے دوران راہل کی صحت یابی کے بارے میں بتایا تھا۔

یواین آئی۔

Last Updated : Aug 29, 2023, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.