ETV Bharat / sports

Orleans Masters Badminton اورلینز ماسٹرز بیڈمنٹن، جین کو ہرا کر سیمی فائنل میں پریانشو راجاوت - پریانشو نے چی یو جین کو شکست دی

پریانشو راجاوت اپنی عمدہ فارم جاری رکھتے ہوئے اورلینز ماسٹرز بیڈمنٹن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں پریانشو نے عالمی نمبر 61 چائنیز تائپے کے چی یو جین کو شکست دی۔ Priyanshu Beats Chi Yu Jen

جین کو ہرا کر سیمی فائنل میں پریانشو راجاوت

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 10:01 AM IST

اورلینز: نوجوان بھارتی شٹلر پریانشو راجاوت نے اورلینز ماسٹرز سپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ فارم کو جاری رکھتے ہوئے جمعہ کو چینی تائپے کے چی یو جین کو کوارٹر فائنل میں شکست دی۔ عالمی رینکنگ میں نمبر 44 کے پریانشو نے 58 ویں رینک کے جین کو 44 منٹ میں 21-18 21-18 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔ سیمی فائنل میں ہندوستانی کھلاڑی کا سامنا آئرلینڈ کے نہیٹ نیوین سے ہوگا، جو اسرائیل کے ایم زیلبرمین کے ریٹائرہونے کے بعد کوارٹر فائنل سے واک اوور لے کر آرہے ہیں۔

پہلی بار پریانشو کا سامنا کرنے والے جین نے 6-5 کی برتری کے ساتھ میچ کی اچھی شروعات کی، حالانکہ پریانشو نے جلد ہی اسکور کو 8-8 سے برابر کردیا۔ بریک تک 11-10 کی برتری حاصل کرنے والے پریانشو نے دوسرے ہاف میں کچھ غیرمتوقع غلطیاں کرکے جین کو 16-15 پر واپس آنے کا موقع دیا۔ بھارتی نوجوان نے نیٹ پر اچھا کھیلتے ہوئے لگاتار چار پوائنٹس حاصل کیے اور جین نے ایک پوائنٹ لینے کے باوجود 20-16 پر گیم پوائنٹ حاصل کرلیا۔ جین نے ایک شاٹ پریانشو کی پہنچ سے دور مارکراسکور 20-17 کیا۔ اس کے بعد وہ ایک طویل ریلی کے آخرمیں اسکورکرنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Orleans Masters Badminton پریانشو کوارٹر فائنل میں داخل، متھن اور تانیا کو شکست

پریانشو نے بالآخرنیٹ پر نزاکت سے بھرا کھیل دکھاتے ہوئے تائپے کے کھلاڑی کو غلطی کرنے کے لئے مجبورکیا اور21-18 سے جیت حاصل کرلی۔ دوسرے گیم میں، پریانشو اعتماد کے ساتھ اترے اور جین کی انتھک کوششوں کے باوجود بریک تک 11-10 کی برتری حاصل کی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے بریک کے بعد بھی جین کو برتری حاصل نہیں کرنے دی اور 20-15 پر میچ پوائنٹ حاصل کر لیا۔ آخری پوائنٹ کے لیے پریانشو کوایک لمبی ریلی کھیلنی پڑی، لیکن جین کے تھک جانے کے ساتھ وہ میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.