ETV Bharat / sports

پیفی اسپورٹس نیشنل پرموشن سوسائٹی کی حیثیت سے تسلیم

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:38 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:12 PM IST

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزارت نے فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن انڈیا (پیفی) کو ایک قومی کھیلوں کو فروغ دینے والی سوسائٹی کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

پیفی  اسپورٹس نیشنل پرموشن سوسائٹی کی حیثیت سے تسلیم
پیفی اسپورٹس نیشنل پرموشن سوسائٹی کی حیثیت سے تسلیم

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزارت نے فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن انڈیا (پیفی) کو ایک قومی کھیلوں کو فروغ دینے والی سوسائٹی کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا(پیفی) کے نیشنل سکریٹری پیوش جین نے یہ معلومات دی اور ساتھ میں انہوں نے مرکزی وزیر کرن رجیجو اور سکریٹری راھے شام جولانیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر جین نے کہا ، “یہ جسمانی تعلیم کے میدان میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ ہمارے جسمانی ماہرین تعلیم کو وہ اعزاز مل گیا ہے جس کے ہم آج مستحق ہیں۔ اب ہمارا اخلاقی فرض بن گیا ہے کہ ہم 10 گنا زیادہ جذبے ، رفتار اور محنت سے پیفی کے مشن کو پورا کریں۔

ڈاکٹر جین نے مزید کہا ، "پیفی حکومت ہند کی فٹ انڈیا مہم کو اسکول کے بچوں ، نوجوانوں اور بوڑھوں سمیت عام لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے لئے اولمپک تمغے حاصل کرنے کے ہدف کے لیے ہم ابتدائی مرحلے سے ہی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا ، "پیفی تمام جسمانی اساتذہ ، کھیل، یوگا کوچز اور فٹنس کاروبار سے وابستہ لوگوں کو آگے آنے اور ٹیم پیفی کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہے۔ ہمیں ملک کے ہر ریاست، ضلع، کالج، اسکولوں تک پہنچنا ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.