ETV Bharat / sports

New Zealand Team in Pakistan : نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 6:57 PM IST

مہمان ٹیم آج اپنے طے شدہ دورے کے پہلے مرحلے کے طور پر کراچی پہنچی ہے جب کہ وہ دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 میچز کھیلے گی۔New Zealand Team in Pakistan

نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

کرفؤاچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے براستہ دبئی کراچی پہنچ گئی۔New Zealand Team in Pakistan

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔New Zealand Team in Pakistan

اپنے دورہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کراچی میں 3 ایک روزہ میچز بھی کھیلے گی۔

پہلا ایک روزہ میچ 10 جنوری، دوسرا میچ 12 جنوری، تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 14 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مہمان ٹیم آج اپنے طے شدہ دورے کے پہلے مرحلے کے طور پر کراچی پہنچی ہے جب کہ وہ دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 میچز کھیلے گی۔

اس دوران دونوں ٹیمیں 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔

اس مرحلے میں شامل ابتدائی 4 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، پانچواں ٹی 20 اور ابتدائی 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دورے میں شامل آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، 4 اور7 مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل دورہ پاکستان سیکیورٹی وجوہات کے سبب منسوخ کردیا تھا اور بغیر کوئی میچ کھیلے نیوزی لینڈ کی ٹیم وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال کے طویل عرصے کے بعد ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی تھی، اس دورے کے دوران کیویز نے 3 ون ڈے اور پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنی تھی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.