ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 نیدرلینڈز ساتویں بار فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 10:02 AM IST

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ نیدرلینڈز نے امریکہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔ Netherlands Beat United States

نیدرلینڈز ساتویں بار فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ نیدرلینڈز نے امریکہ کو 3-1 سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ وہیں امریکہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ نیدرلینڈز ساتویں مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل 1974 (رنرز اپ)، 1978 (رنرز اپ)، 1994 (کوارٹر فائنلسٹ)، 1998 (تیسری جگہ)، 2010 (رنرز اپ) 2014 میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ Netherlands Vs USA in Fifa World Cup

امریکی ٹیم کا 2002 کے بعد آخری 8 میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ نیدرلینڈز کے لیے میچ میں پہلا گول میمفِس نے کیا۔ انہوں نے 10ویں منٹ میں ہی ٹیم کو برتری دلا دی۔ اس کے بعد ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے ڈیلی بلائنڈ کے گول نے ٹیم کو دو صفر سے آگے کر دیا۔ امریکہ کی جانب سے 76ویں منٹ میں ایچ رائٹ نے گول کیا لیکن پانچ منٹ بعد ڈینزیل ڈمفریز نے نیدرلینڈز کی برتری کو 3-1 سے بڑھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup پُرتگال کو شکست دے کر جنوبی کوریا بارہ سال بعد سپر سولہ میں

کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔ نیدرلینڈز کی ٹیم 2014 کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔ وہ 2018 میں کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ نیدرلینڈز ساتویں بار لاسٹ 8 میں پہنچا ہے۔ نیدرلینڈز اور امریکہ فٹ بال عالمی کپ میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوئے تھے۔ نیدرلینڈز کی امریکہ پر یہ پانچویں جیت ہے۔ میمفس نے امریکہ کے خلاف 10ویں منٹ میں گول کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ میمفس نیدرلینڈز کے لیے دوسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 85 میچوں میں 43 گول کیے ہیں۔ وہیں نیدرلینڈ کے رابن وان پرسی 50 گول کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.