ETV Bharat / sports

World Athletics Championships 2022: عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا نے جیتا سلور میڈل، پی ایم مودی نے دی مبارکباد - پی ایم مودی نے نیرج چوپڑا دی مبارکباد

امریکہ کے یوجین میں جاری 18ویں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے فائنل میں نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ نیرج چوپڑا عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی مرد کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی۔ Neeraj Chopra clinches historic silver for India

عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا نے جیتا سلور میڈل

author img

By

Published : Jul 24, 2022, 9:02 AM IST

Updated : Jul 24, 2022, 12:49 PM IST

یوجین: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2022 کے مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ میں ٹوکیو اولمپک تمغہ فاتح بھارتی اتھلیٹ نیرج چوپڑا نے سلور میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے 88.13 میٹر کی دوری تک بھالا پھینک کر یہ میڈل جیتا۔ Neeraj Chopra wins silver in World Athletics Championships

نیرج چوپڑا کا مقابلہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز سے تھا۔ اینڈرسن نے طلائی تمغہ جیتا۔ اینڈرسن پیٹرز نے 90.46 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ اس چمپئن شپ میں نیرج کے علاوہ روہت یادو بھی فائنل میں تھے۔

نیرج چوپڑا کا پہلا تھرو فاؤل تھا۔ دوسرے تھرو میں نیرج نے 82.39 میٹر تھرو کیا، تیسرے تھرو میں نیرج نے 86.37 میٹر تھرو کیا، جبکہ چوتھی کوشش میں نیرج نے 88.13 میٹر تھرو کیا، نیرج کا پانچواں راؤنڈ فاؤل رہا۔ اس مقابلے میں ان کی بہترین کارکردگی 88.13 میٹر تھی۔ وہ دوسری پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔ Neeraj Chopra wins historic silver medal

یہ بھی پڑھیں: 2021 Tokyo Olympic: جیولن تھرو گیمز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والا نیرج چوپڑا

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا 'ہمارے سب سے باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک نیرج چوپڑا کی عظیم کامیابی۔ نیرج چوپڑا کو عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ انہوں نے مزید لکھا، بھارتی کھیلوں کے لیے یہ خاص لمحہ ہے، نیرج کو آنے والے ٹورنامنٹس کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

  • A great accomplishment by one of our most distinguished athletes!

    Congratulations to @Neeraj_chopra1 on winning a historic Silver medal at the #WorldChampionships. This is a special moment for Indian sports. Best wishes to Neeraj for his upcoming endeavours. https://t.co/odm49Nw6Bx

    — Narendra Modi (@narendramodi) July 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بھارت نے اس سے قبل سال 2003 میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنا واحد تمغہ جیتا تھا، جب انجو بوبی جارج نے لمبی چھلانگ کے مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ نیرج اس چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Last Updated : Jul 24, 2022, 12:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.