ETV Bharat / sports

Men's Handball Championship نیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ میں اکتیس ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا

لکھنؤ میں آج سے شروع ہونے والی 51 ویں قومی سینئر مردوں کی ہینڈ بال چمپئن شپ میں دفاعی فاتح ایس ایس بی ٹائٹل برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ National Senior Mens Handball Championship Start Date

نیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ میں اکتیس ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 8:23 AM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج سے شروع ہونے والی 51 ویں قومی سینئر مردوں کی ہینڈ بال چمپئن شپ میں دفاعی فاتح ایس ایس بی ٹائٹل برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی لیکن اس کے لیے اسے راجستھان، ریلوے اور ہریانہ سمیت دیگر ٹیموں سے سخت مقابلہ کرنا ہوگا۔ چیمپئن شپ کے لیے تمام 31 ٹیموں نے نواب نگری میں ڈیرہ ڈال دیا ہے۔ ہینڈ بال فیڈریشن آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی یہ پانچ روزہ چیمپئن شپ 7 ستمبر سے شروع ہوگی۔ National Senior Men's Handball Championship

چیمپئن شپ کے مقابلے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں چار کورٹس پر کھیلے جائیں گے۔ لیگ کم ناک آؤٹ کی بنیاد پرہونے والی اس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی 31 ٹیموں کو آٹھ پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح 7 ستمبر کو شام 5 بجے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Men's Handball Championship قومی سینئر مینز ہینڈ بال چیمپئن شپ سات ستمبر سے

پچھلی بار چیمپئن شپ کا ٹائٹل ایس ایس بی نے جیتا تھا جبکہ راجستھان دوسرے، ریلوے تیسرے، ہریانہ چوتھے، پنجاب پانچویں، چنڈی گڑھ چھٹے، اتر پردیش ساتویں اور بہار آٹھویں نمبر پر تھا۔ لکھنؤ کے موہت یادو کو اتر پردیش کی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.