ETV Bharat / sports

ایک سال بعد میری کام کی رِنگ میں واپسی - باکسم انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ

چھ بار عالمی چیمپیئن اور اولمپک میڈل یافتہ ایم سی میری کام ایک برس بعد رِنگ میں اترنے کے لیے تیار ہے۔

Mary Kom
Mary Kom
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 9:36 PM IST

میری کام سمیت 14 بھارتی مکے باز یکم مارچ سے 7 مارچ تک ہونے والے باکسم انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے اسپین روانہ ہوئی ہیں۔

مایہ ناز مکے باز ایم سی میری کام (51 کلو گرام) اور کامن ویلتھ گیمز میں سِلور میڈل فاتح منیش کوشک (63 کلو گرام) گزشتہ برس مارچ میں ایشیائی اولمپک کوالیفائر میں حصہ لینے کے بعد پہلی بار رِنگ میں اترنے جا رہے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں 19 سینیئر مکے باز اور اولمپک کوٹہ حاصل کرنے والے مکے باز حصہ لیں گے۔ بھارتی ٹیم میں 8 مرد اور 6 خواتین مکے باز شامل ہیں۔ ان میں سے 9 نے اولمپک کوٹہ حاصل کر لیا ہے۔ نوجوان مکے باز جاسمن بھی بھارتی ٹیم میں شامل ہیں اور 57 کلوگرام زمرے میں حصہ لیں گی۔ یہ ان کا پہلا سینیئر ٹور ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.