ETV Bharat / sports

Wimbledon 2023 مارکیٹا وونڈروسووا ومبلڈن کے فائنل میں داخل

چیک جمہوریہ کی مارکیٹا وونڈروسووا نے یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویٹولینا کو شکست دے کر خواتین سنگلز کے فائنل میں داخل ہو گئی ہیں۔ marketa vondrousova Beat Elina Svitolina

مارکیٹا وونڈروسووا ومبلڈن کے فائنل میں داخل

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 7:13 AM IST

لندن: چیک جمہوریہ کی مارکیٹا وونڈروسووا نے جمعرات کے روز خواتین سنگلز کے سیمی فائنل میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو 6-3، 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لیا۔ وونڈروسووا فائنل میں اونس جبیور اور آرینا سبالینکا کے درمیان سیمی فائنل کی فاتح سے مقابلہ کریں گی۔ وونڈروسووا نے دوسری بار کسی گرینڈ سلیم کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2019 کے فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی، حالانکہ وہ سابق عالمی نمبر ایک ایشلی بارٹی سے ہار گئیں تھی۔ وونڈروسووا نے کوارٹر فائنل میں چوتھی سیڈ جیسیکا پیگولا کو 6-4، 2-6، 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

وونڈروسووا نے پہلے راؤنڈ میں پیٹن اسٹارنز، دوسرے راؤنڈ میں ویرونیکا کدرمیٹووا اور تیسرے راؤنڈ میں ڈونا ویکک کے خلاف سیدھے سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔ راؤنڈ آف 16 میں اس نے میری بوجکووا کے خلاف 2–6، 6–4، 6–3 سے کامیابی حاصل کی۔ وونڈروسووا نے موجودہ ٹورنامنٹ سے قبل ومبلڈن 2021 میں صرف ایک جیت حاصل کی تھی۔ وونڈروسووا (42 ویں) ڈبلیو ٹی اے رینکنگ شروع ہونے کے بعد ومبلڈن فائنل میں پہنچنے والی دوسری سب سے کم رینک والی کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل سرینا ولیمز 2018 کے فائنل میں 181ویں رینکنگ ویمنز سنگلز کھلاڑی کے طور پر پہنچی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Wimbledon 2023 ومبلڈن میں پیگولا، اینڈریوا کوارٹر فائنل میں داخل

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.