بھوپال: ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہین اور دفاعی عالمی چیمپئن نکھت زرین نے پیر کو چھٹی ایلیٹ ویمنس نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغے جیتے جب کہ ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ (آر ایس پی بی) نے ٹیم ٹرافی جیت لی۔ آسام کی باکسر لولینا بورگوہین نے 75 کلوگرام کے فائنل میں سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ (ایس ایس سی بی) کی اروندھتی چودھری کو 5-0 سے شکست دی جبکہ زرین کو 50 کلوگرام کے زمرے میں گولڈ میڈل کے لیے آر ایس پی بی کی انامیکا سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ دفاعی چیمپئن نے اپنا میچ 4-1 سے جیت لیا۔ Lovlina won gold in National Boxing Championship
2019 کی عالمی چیمپئن شپ منجو رانی نے 48 کلوگرام کے فائنل میں تمل ناڈو کی ایس کالیوانی کو 5-0 سے ہرا کر آر ایس پی بی کو اپنا پہلا طلائی تمغہ دلایا۔ شکشا (54کلوگرام)، پونم (60کلوگرام)، ششی چوپڑا (63کلوگرام) اور نوپور (+81کلوگرام) دیگر آر ایس پی بی گولڈ میڈلسٹ تھے، جنہوں نے تین چاندی اور دو کانسے کے تمغے بھی جیتے تھے۔ مدھیہ پردیش ایک سونے، دو چاندی اور پانچ کانسے کے ساتھ دوسرے اور ہریانہ دو سونے اور دو کانسے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔2021 یوتھ ورلڈ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی منی پور کی نوجوان باکسر سناماچا تھوکچوم چانو نے بھی ایک سنسنی خیز فائنل میں مدھیہ پردیش کی شروتی یادو کو 3-2 سے شکست دے کر 70 کلوگرام زمرے کا ٹائٹل جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: Nikhat Zareen Wins Gold: نکہت زرین نے گولڈ میڈل جیتا
وہیں 2021 یوتھ ورلڈ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی منی پور کی نوجوان باکسر سناماچا تھوکچوم چانو نے بھی ایک سنسنی خیز فائنل میں مدھیہ پردیش کی شروتی یادو کو 3-2 سے شکست دے کر 70 کلوگرام میں ٹائٹل جیتنے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہریانہ کی منیشا (57kg) اور سویٹی (81kg)، ایس ایس سی بی کی ساکشی (52kg)، مدھیہ پردیش کی منجو بامبوریہ (66kg) نے بھی اس ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے زمروں میں طلائی تمغے جیتے۔
یو این آئی