ETV Bharat / sports

Lionel Messi Created History لیونل میسی آٹھ سو گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی بنے - ارجنٹائن نے پانامہ کو ہرا دیا

ارجنٹینا اور پاناما کے درمیان جمعرات کی شب کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی نے تاریخ رقم کی۔ پناما کے خلاف میسی نے ایک گول کیا۔ اس گول کے ساتھ ہی میسی نے اپنے کیریئر کا 800 واں گول داغا۔ 800 گول کرنے والے وہ دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے ہیں۔ میسی سے پہلے کرسٹیانو رونالڈو 800 گول کر چکے ہیں۔ Argentina Football Team Beat panama

لیونل میسی 800 گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 2:29 PM IST

نئی دہلی: لیونل میسی نے پاناما کے خلاف میچ میں اپنے کیریئر کا 800 واں گول داغا۔ لیونل میسی یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے کرسٹیانو رونالڈو 800 گول کر چکے ہیں۔ لیونل میسی نے یہ بڑی کامیابی ارجنٹینا اور پاناما کے درمیان جمعرات کی شب کھیلے گئے میچ میں حاصل کی۔ میسی نے فری کک پر گول کیا اور ٹیم کو دو صفر سے جیت دلائی۔ کرسٹیانو رونالڈو جو کہ پرتگال کے کھلاڑی ہیں، 800 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم پہلی بار میدان میں اتری۔ ارجنٹینا اور پاناما کا میچ بیونوس آئرس کے دی مانیومینٹل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے 84000 تماشائی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ ارجنٹینا کے فٹبالرز نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: Best FIFA Awards 2022 میسی سال 2022 کے بہترین فیفا مینز پلیئر کا ایوارڈ جیتا

ارجنٹینا بمقابلہ پناما میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ بتا دیں کہ اس میچ میں وہی کھلاڑی ارجنٹینا کی پلیئنگ الیون میں تھے جنہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو شکست دی تھی۔ چیمپیئن ٹیم نے 75 فیصد گیم کو اپنے قبضے میں رکھا۔ ارجنٹینا کے تھیاگو الماڈا نے میچ کے 78ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ اس کے بعد لیونل میسی نے 89ویں منٹ میں فری کک کو گول میں تبدیل کر دیا۔ پانامہ کی ٹیم کوئی بھی گول نہ کر سکی جس کے بدولت اسے دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ارجنٹینا نے لیونل میسی کی قیادت میں قطر میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ 2023 کھیلا۔ میسی کی ٹیم نے فائنل میں فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ فرانس کے کائلن ایم بپے نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ آٹھ گول اسکور کیے۔ انہوں نے فائنل میں ہیٹ ٹرک بھی کی۔ میسی کو ان کی شاندار کارکردگی پر گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.