جاپانی حکومت کے اعلی ترجمان اور چیف کابینی سیکرٹری يوشيهدے سُگا نے پارلیمنٹ میں کہا کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود ٹوکیو مقرر پروگرام کے مطابق اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔
حکومت اپنی تیاریوں کو جاری رکھے گی اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ساتھ مل کر اولمپکس کے انعقاد کا کام کرے گی۔ ہم کھیلوں کو ملتوی نہیں کریں گے اور کھیل اپنے مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔
جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے بھی کہہ چکے ہیں کہ کھیلوں کا انعقاد مقررہ وقت پر ہوگا۔ شنزوآبے نے منگل کو کہا تھا کہ جی -7 لیڈروں نے پوری طرح اولمپکس کو حمایت دینے پررضامندی ظاہر کی ہے لیکن وہ ان سوالات کو ٹال گئے کہ کیا کسی لیڈر نے اولمپکس ملتوی کرنے کے امکان پر بات کی تھی۔ آئی او سی بھی پرعزم ہے کہ ان کھیلوں کا انعقاد وقت پر ہو۔