بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل راجیو مہتا نے منگل کو کہا کہ آئی اواے جاپان اور آئی او سی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس فیصلے کو لینے سے پہلے آئی او سی، منتظمین اور تمام متعلقہ کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔
اس فیصلے سے ہمارے کھلاڑیوں کو کافی راحت ملی ہے جو اس وبا کے دوران اپنی ٹریننگ کو لے کر فکر میں پڑے ہوئے تھے کہ اب سے چار ماہ بعد وہ اپنی بہترین کارکردگی کس طرح کر پائیں گے۔
مہتا نے کہاکہ ملک میں عائد لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد آئی اواے، کھلاڑیوں، تمام گیمز فیڈریشنوں اور اسپانسرز کے ساتھ ملاقات کرکے آگے کی حکمت عملی پر غور کرے گا۔
آئی اواے سیکرٹری جنرل نے اس سے پہلے کل کہا تھاکہ ہم کورونا سے پیدا خوفناک صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم اگلے ایک ماہ تک ویٹ اینڈ واچ کی پالیسی پر چلیں گے اور ہم کوئی فیصلہ آئی او سی اور وزارت کھیل کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی لیں گے۔
ان میں نو افراد کی موت ہو چکی ہے، 40 لوگ اس بیماری سے مکمل طور صحتیاب ہو کر اسپتال سے چھٹی پا چکے ہیں جبکہ 470 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ملک میں کورونا کے مصدقہ معاملات میں 476 ہندستانی اور 43 غیر ملکی شہری ہیں۔ اب تک 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے تک اس وبا کا انفیکشن پھیل چکا ہے۔