نئی دہلی: انیس رکنی بھارتی ٹیم پیر کو کوریا کے شہر انچیون میں 24 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلی جانے والی 19ویں ایشیائی خواتین کی ہینڈ بال چمپئن شپ میں شرکت کے لیے کوریا روانہ ہوگئی۔ ہینڈ بال ایسوسی ایشن انڈیا کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر تیجراج سنگھ نے پیر کو دہلی میں بھارتی ٹیم کا اعلان کیا۔ بھارت کی سینئر خواتین کی ہینڈ بال ٹیم نے اس سے قبل کھٹمنڈو (نیپال) میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز-2019 میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ ٹیم کی روانگی سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے اپنی رہائش گاہ پر کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کی خواہشات دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی، "ٹیم کوریا میں بھی ملک کا پرچم لہرائے گی۔ ہم اس ٹیم کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور جو بھی ممکن ہو سکے سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ India team for Women Asian Handball Championship
ہینڈ بال ایسوسی ایشن انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر آنندیشور پانڈے نے بتایا کہ اس چمپئن شپ کی تیاری کے لیے بھارتی ٹیم کا تربیتی کیمپ 31 اکتوبر سے 20 نومبر تک اتر پردیش کے اجودھیا کے بھیم راؤ امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا جس میں ممکنہ 32 کھلاڑی شامل تھے۔ انہوں نے کہا، “اس کیمپ میں کوچوں نے کھلاڑیوں کو سخت تربیت دی اور کھیل کی تکنیک، برداشت، صلاحیت اور رفتار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی محنت کی گئی۔ مجھے امید ہے کہ ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور ملک کا نام روشن کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Men's Handball Championship نیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ میں اکتیس ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا
منتخب بھارتی خواتین کی ہینڈ بال ٹیم اس طرح ہے:- جیوتی شکلا، نینا شیل، مانیکا، سشما (تمام ہندوستانی ریلوے)، دکشا کماری، ندھی شرما، شالنی ٹھاکر، بھاونا، پرینکا ٹھاکر (تمام ہماچل پردیش) مندیپ کور، منیندر کور، بنیتا شرما، راجونت کور تمام (پنجاب) رمپی، آشارانی، پرینکا، سونیکا (تمام ہریانہ) تیجسوینی سنگھ (اتر پردیش) سدا راٹھور (راجستھان)۔
ٹیم کے کوچ- سچن چودھری، کارتیکیان مدنگوروسوامی، منیشا، سندھیا
ٹیم مینیجر- ڈاکٹر تیجراج سنگھ
ٹیم لیڈر- ڈاکٹر آنندیشور پانڈے
یو این آئی