ETV Bharat / sports

میریکوم نے مقابلہ اور دل دنوں جیتا - میریکوم

چھ بار کی عالمی چمپئن ایم سی میریکوم نے یہاں بگ باؤٹ انڈین باکسنگ لیگ میں اپنے اچھے کھیل اور اچھے رویے سے سب کا دل جیت لیا۔

میریکوم نے مقابلہ اور دل دنوں جیتا
میریکوم نے مقابلہ اور دل دنوں جیتا
author img

By

Published : Dec 3, 2019, 8:42 PM IST

اس سال کی عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی میریکوم نے نیشنل چمپئن شپ کی براؤنز میڈلسٹ سویتا کو فلائی ویٹ کلاس میں تینوں راؤنڈ میں یکطرفہ طریقے سے شکست دی اور مقابلے کے بعد انہوں نے سویتا کی دل کھول کر تعریف بھی کی۔

میریکوم کے خاص طور پر بائیں ہاتھ کے پنچ فیصلہ کن رہے اور کچھ منتخب پنچوں کی مدد سے ہی انہوں نے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ پہلا دن پنجاب پینتھرز کے نام رہا جس نے اڑیسہ واریرزکو پیر کی رات 5-2 سے شکست دی۔

گریٹر نويڈا واقع گوتم بدھ یونیورسٹی کے انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں دولت مشترکہ کھیلوں کے سابق چمپئن منوج کمار اس مقابلے کے بہترین کھلاڑی چنے گئے۔

انہوں نے دن کے پہلے ہی مقابلے میں 69 کلو کلاس میں ازبکستان کے يوكرینين چمپئن کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سب کا دل جیت لیا۔ گزشتہ 13 سالوں سے سینئر کلاس میں کھیل رہے منوج نے انجري کے بعد اترکر اس کا احساس ہی نہیں ہونے دیا کہ وہ طویل عرصے بعد لوٹے ہیں۔

اس کے بعد جیسمن نے خواتین 57 کلو گرام کلاس میں سپنا شرما کو اور دیپک نے 52 کلو کلاس میں پي ایل پرساد کو شکست دے کر اڑیسہ کو 2-1 سے آگے کر دیا۔ دیپک کی پي ایل پرساد پر فتح میں نمایاں اتار چڑھاو دیکھنے کو ملا۔ دونوں مکے باز سروسز کے تھے اس وجہ سے ایک دوسرے کی طاقت سے پوری طرح واقف تھے۔

وہیں ارجن ایوارڈ یافتہ سونیا لاتھر نے خواتین کے 60 کلو کلاس میں اڑیسہ ٹیم کی پرینکا چودھری کے خلاف پچھڑنے کے بعد شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد میری کوم نے سویتا کو شکست دے کر پنجاب پینتھرس کو 3-2 سے آگے کیا۔

ازبیکستانی باکسر خالاكوو نے 57 کلو گرام کلاس میں محمد ابراہیم کو شکست دے کر پنجاب ٹیم کو 4-2 کی فیصلہ کن برتری دلائی اور باقی کام موہت نے نيل كمل سنگھ کو شکست دے کر پنجاب کے لئے کر دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.