ETV Bharat / sports

Indian Badminton ہندوستان نے پیرو پیری بیڈمنٹن انٹرنیشنل میں چھ گولڈ جیتا - ہندوستان نے پیرو پیری بیڈمنٹن انٹرنیشنل

عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے سکانت کدم کی قیادت میں ہندوستان نے پیرو پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل 2022 میں چھ سونے، ایک چاندی اور سات کانسے سمیت کل 14 تمغے جیت کر اپنی مہم کا خاتمہ کیا۔ Indian Badminton

ہندوستان نے پیرو پیری بیڈمنٹن انٹرنیشنل میں چھ گولڈ جیتا

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 8:09 PM IST

لیما (پیرو):کدم نے مردوں کے ایس ایل 4 زمرے کے فائنل میں سنگاپور کے چی ہینگ اینگ کو 21-14, 21-15 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا، جبکہ نہال گپتا نے مردوں کے ایس ایل3 کے فائنل میں فرانس کے میتھیو تھامس کو 21-16، 21-14 سے مات دی۔Indian Badminton Win Six Gold Medal In Peru pera International Competition

کدم نے جیت کے بعد کہاکہ میں نتیجہ سے واقعی خوش ہوں۔ میں سخت تربیت کر رہا ہوں۔ میرا ایک اچھا سال گزرا ہے اور مجھے امید ہے کہ اگلے سال بھی ایسا ہی رہوں گا۔

خواتین کے حصے میں نتیا سری سمتی سیون اور مندیپ کور نے ایس ایچ6 اور ایس ایل3 سنگلز زمروں میں خطاب جیتا۔ نتیا نے میزبان پیرو کی جیولیانا پوویڈا فلورس کو 21-6 21-13 سے ہرایا، مندیپ نے یوکرین کی اوکسانا کوزینا کو 21-11 21-11 سے ہرایا۔

مردوں کے ڈبلز میں نہال اور برینو جوہان (ایس ایل3۔ایس ایل4) کی جوڑی نے رینزو ڈیکیز بنس مورالس اور پیڈرو پابلو ڈی وینیٹا کی پیرو کی جوڑی کو 21-16 21-13 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

دوسری جانب پارول پرمار اور ویشالی نیلیش پٹیل (ایس ایل3۔ایس ایل5) کی خواتین کے ڈبلز جوڑی نے پیرو کی کیلی ایڈتھ ایری ایسکلانٹے اور مندیپ کو 21-17 21-19 سے شکست دی۔Indian Badminton Win Six Gold Medal In Peru pera International Competition

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.