ہانگژو: چین میں جاری ایشیائی پیرا گیمز میں منگل کو ہندوستان نے پراچی یادو کے کینو ویمنز کے کے ایل 2 مقابلے میں طلائی اور دیپتی جیونجی نے ویمنز کے 400 میٹر ٹی20 میں طلائی تمغہ سمیت پانچ تمغے جیتے ہیں۔
ایتھلیٹ پراچی یادو نے پیرا کینو خواتین کے کے ایل 2 ایونٹ میں 54.962 کے وقت کے ساتھ ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ اور گجیندر سنگھ نے کینو میں وی ایل 2 میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ دیپتی جیونجی نے خواتین کے 400 میٹر- ٹی 20 میں 56.69 کے ٹائمنگ کے ساتھ ایک نیا ایشیائی پیرا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا۔
اس سے پہلے دن میں، اجے کمار نے مردوں کے ٹی 64 400 میٹر میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے 54.85 سیکنڈز کا انفرادی بہترین کھیل پیش کیا، وہ سعودی عرب کے اسان نور سے چند سیکنڈ پیچھے رہے، جنہوں نے 52.81 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔
اس دوران خواتین کے ٹی 12 100 میٹر میں سمرن کور نے 12.68 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ آج ان پانچ تمغوں کے ساتھ، ہندوستان نے چوتھے ایشیائی پیرا گیمز میں کل 23 تمغے جیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
- خواتین کبڈی ٹیم کے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بھارت نے سو تمغوں کا سنگ میل عبور کیا
- بھارت کے رنر محمد افصل پلی کلتھ نے مردوں کی آٹھ سو میٹر دوڑ میں سلور میڈل جیت لیا
وہیں گجیندر سنگھ نے کینو مینز کے وی ایل 2 مقابلے میں 1:01.084 کے وقت کے ساتھ ہندوستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا۔اس سے قبل پیر کو خواتین مقابلے میں پراچی یادو نے پیرا کینوئنگ ویمنز کے وی ایل 2 ایونٹ کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس بار ایشین گیمس میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے کافی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
(یو این آئی)