ETV Bharat / sports

CWG 2022: کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کا سُپر سنڈے پرفارمنس، تمغوں کی ہوئی برسات - کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے طلائی تمغوں کی تعداد

کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی کھلاڑیوں کی بہترین کاکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور سُپر سنڈے مقابلوں میں بھارت کی جھولی میں سونے، چاندی اور کانسے کے تینوں میڈلز آئے۔ India Won Medals on Sunday in Commonwealth Games 2022

India Medals Tally in Commonwealth Games
کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کا سُپر سنڈے پرفارمنس
author img

By

Published : Aug 7, 2022, 7:23 PM IST

Updated : Aug 7, 2022, 8:06 PM IST

برمنگھم: 22ویں کامن ویلتھ گیمز میں اتوار کا دن بھارت کے لیے کافی اچھا رہا اور کئی کھلاڑیوں نے نے میڈلز اپنے نام کئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے طلائی تمغوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے، جب کہ اب تک بھارت نے چاندی کے 12 اور کانسے کے 19 تمغے جیتے ہیں۔ بھارت کے پاس کُل 47 تمغے ہیں۔ آج باکسنگ کے تین فائنل مقابلے ہوئے اور ان تینوں میں بھارت نے گولڈ پنچ لگایا۔ India Medals Tally in Commonwealth Games 2022

باکسنگ(Boxing): آج بھارت کے لیے باکسنگ کا سنہرا دن رہا۔ آج کھیلے گئے تین فائنل مقابلوں میں بھارت کے تینوں باکسرز نے گولڈن پنچ لگایا۔ عالمی چیمپیئن نکہت زرین نے 48-50 کلوگرام فلائی ویٹ زمرے میں شمالی آئرلینڈ کی میکنول کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے علاوہ امت پنگھل (51 کلوگرام) نے انگلینڈ کے میکڈونلڈ کو 5-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ 22ویں کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ برمنگھم میں کھیلے جا رہے 22ویں کامن ویلتھ گیمز کے دسویں دن اتوار کو بھارت نے باکسنگ کا دوسرا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ امت پنگھل (51 کلوگرام) نے انگلینڈ کے میکڈونلڈ کو 5-0 سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتا جبکہ باکسر نیتو گنگھاس نے فائنل مقابلے میں جیت حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت کی نیتو گنگھاس نے انگلینڈ کی باکسر کو شکست دی۔ 48 کلو گرام زمرے میں ہریانہ کی اس باکسر نے تاریخ رقم کی ہے۔ تمام ججز نے اس میچ میں نیتو کے حق میں فیصلہ دیا اور 5-0 سے گولڈ میڈل بھارت کے نام ہوا۔

ٹرپل جمپ(Triple Jump): بھارت کے الڈوس پال نے ٹرپل جمپ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے ذاتی بہترین پرفارمنس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے ساتھ وہ پہلے بھارتی اتھلیٹ بن گئے ہیں جنہوں نے ٹرپل جمپ میں 17 میٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ بھارت کے الڈوس پال اور عبداللہ ابوبکر نے دولت مشترکہ کھیل 2022 میں ایتھلیٹکس میں بھارت کامیابی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ٹرپل جمپ میں طلائی اور چاندی کا تمغہ جیتا۔ الڈوس پال نے 17.03 میٹر کی بہترین چھلانگ کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا جب کہ عبداللہ ابوبکر نے 17.02 کی بہترین کوشش کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ الڈوس پال اور عبداللہ ابوبکر کے ہم وطن بھارتی کھلاڑی پروین چترویل تین سینٹی میٹر کے فرق سے کانسے کے تمغے سے محروم رہے اور 16.89 میٹر چھلانگ لگائی ورنہ تینوں میڈل بھارت کی ہی جھولی میں ہوتے۔ Abdulla Aboobacker won Medal in Commonwealth Games

خواتین جیولِن تھرو (Javelin Throw): خواتین کے جیولِن تھرو(بھالا پھینک) میں انو رانی نے بھارت کو میڈل دلایا۔ انو رانی نے 60 میٹر دور بھالا پھینک کر کانسے کا تمغہ جیتا۔

ریس واک(Race Walk): سندیپ کمار نے ریس واکنگ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ تجربہ کار بھارتی ریس واک ایتھلیٹ سندیپ کمار پونیا نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں اتوار کو مَردوں کی 10 کلومیٹر واک میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ سندیپ 10 ہزار میٹر ایونٹ میں 38:49.21 کی ذاتی بہترین کارکردگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ بھارتی ایتھلیٹ چار کلومیٹر تک پہلے نمبر پر تھے بعد میں ان کی رفتار کم ہوگئی لیکن وہ پوڈیم پر جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ریس واکنگ میں یہ بھارت کا تیسرا کامن ویلتھ میڈل ہے۔ اس سے قبل ہرمندر سنگھ نے 2010 کے دہلی گیمز میں پہلی بار بھارت کے لیے 20 کلومیٹر ریس واکنگ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا، اس کے بعد برمنگھم 2022 کے نویں دن ہفتہ کو خواتین کی 10 کلومیٹر ریس واک میں پرینکا نے چاندی کا تمغہ جیتا ۔ اس تمغے کے ساتھ سندیپ 10 کلومیٹر ریس واک میں تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔

ہاکی(Hockey): بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں نیوزی لینڈ کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 16 سال بعد کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیت لیا۔ بھارت نے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 1-1 (شوٹ آؤٹ میں 2-1) سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ بھارت کی طرف سے واحد گول سلیمہ ٹیٹے 29ویں منٹ میں نے کیا جبکہ کیویز کے لیے اولیویا 59ویں منٹ میں گول کیا۔ شوٹ آؤٹ میں بھارت کی جانب سے سونیکا اور نونیت نے گول کئے۔

Last Updated : Aug 7, 2022, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.