ETV Bharat / sports

Pro Kabaddi League: یوپی یودھا کو شکست دے کر دہلی ٹاپ پر - دبنگ دہلی بمقابلہ یو پی یودھا

پرو کبڈی لیگ کے 8ویں سیزن کے 40ویں میچ میں دہلی نے یوپی یودھا کو شکست دے کر ٹیبل پوائنٹس میں نبمر ایک پر پہنچ گئی ہے۔ 8th season of Pro Kabaddi League

یوپی یودھا کو شکست دے کر دہلی ٹاپ پر
یوپی یودھا کو شکست دے کر دہلی ٹاپ پر
author img

By

Published : Jan 9, 2022, 9:37 AM IST

نوین کمار کی زبردست کارکردگی کی بدولت دبنگ دہلی نے ہفتہ کو پرو کبڈی لیگ کے مقابلے میں یوپی یودھا کو 33۔37 سے شکست دے دی۔ Dabang Delhi Beat UP Yoddha

دہلی کی ٹیم پہلے ہاف میں پیچھے رہی لیکن دوسرے ہاف میں اس نے واپسی کرتے ہوئے میچ 33۔37 سے جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی جوگندر ناروال کی قیادت والی ٹیم دہلی ٹیبل پوائنٹس میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ Delhi on top in Pro Kabaddi League

پرو کبڈی لیگ کے 8ویں سیزن کے 40ویں میچ میں یوپی یودھا نے پہلے ہاف میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران انہوں نے 18 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ دہلی کی ٹیم صرف 13 پوائنٹس حاصل کر سکی۔

تاہم دوسرے ہاف میں دبنگ دہلی نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ اس نے دوسرے ہاف میں 24 پوائنٹس بنائے جبکہ یوپی کی ٹیم 15 پوائنٹس حاصل کر سکی۔ دہلی کے لیے نوین کمار نے سب سے زیادہ 18 پوائنٹ بنائے۔ وہیں سریندر گل اور پردیپ نروال نے یوپی کے لیے 9-9 پوائنٹس بنائے۔ Dabang Delhi vs UP Yoddha

یہ بھی پڑھیں: Pro Kabaddi League in Noida: پرو کبڈی لیگ میں یوپی یودھا کے سریندر گل دھمال مچانے کے لیے تیار

ٹیبل پر ایک نظر ڈالیں تو دہلی کی ٹیم پھر 31 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئی۔ دہلی نے سات میچوں میں پانچویں جیت درج کی۔ وہیں یوپی یودھا کو سات میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یوپی کے 15 پوائنٹس ہیں اور وہ 9ویں نمبر پر ہے۔ یو ممبا 25 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.