2019 عالمی چمپئن شپ جیتنے والے اور موجودہ 67 کلو گرام گریکو رومن زمرے میں دنیا میں نمبر ایک پہلوان بوریرو نے خود کے متاثر ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
![کیوبا کا اولمپک چمپئن پہلوان کورونا سے متاثر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6631009_ismael-borrero.jpg)
بوریرو کے کورونا وائرس سے مثبت ہونے کے بعد ہندوستانی ریلوے کشتی ٹیم کے کوچ اور انٹرنیشنل ریفری كرپاشكر بشنوئی نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے ہندستانی پہلوانوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
کیوبا گریکو رومن پہلوان بوریرو نے گزشتہ ماہ کینیڈا کے اوٹاوا میں پین امریکن چمپئن شپ میں حصہ لیا تھا، جہاں انہیں 67 کلو گریکو رومن زمرے میں نمبر ایک مقام ملا تھا۔
![کیوبا کا اولمپک چمپئن پہلوان کورونا سے متاثر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6631009_wrestler.jpg)
17 مارچ کو ہوانا سے لوٹنے کے بعد ان میں انفیکشن کی علامات نظر آنی شروع ہو گئی تھیں اور 28 مارچ کو ایک جانچ کے بعد ان کی تشخیص ایک مشتبہ بیماری کے طور پر سامنے آئی، جس کے لئے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
25 دیگر کھلاڑی اور کوچ کو چمپئن شپ کے دوران بوریرو کے رابطے میں آئے تھے، ان سب کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں ليانا ڈی لا كیرڈ، اوگیل پاچیكو، ڈینیل گریگورچ اور لوئیس البرٹو اورٹا شامل ہیں۔