ETV Bharat / sports

کینیڈا کا ٹوکیو اولمپکس میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ - اولمپکس کے انعقاد

کورونا وائرس کے سبب اولمپکس کے انعقاد کے حوالہ سے خطرات کے درمیان کینیڈا کی ٹیم نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ اس خطرے کو دیکھتے ہوئے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں اپنے کھلاڑیوں کو نہیں بھیجے گا۔اس نے ساتھ ہی اولمپکس کو ایک سال کے لئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کینیڈا کا ٹوکیو اولمپکس میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

author img

By

Published : Mar 23, 2020, 12:04 PM IST

اولمپکس کا انعقاد جاپان کے ٹوکیو میں 24 جولائی سے نو اگست تک ہونا ہے لیکن عالمی وبا اختیار کرچکے کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل کی دنیا کافی متاثر ہوا ہے اور ایسے میں اولمپکس کے انعقاد پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔

کینیڈا کی ٹیم نے بیان جاری کر کے کہا”کینیڈا اولمپک کمیٹی (سی او سی) اور کینیڈا پیرالمپک کمیٹی (سی پی سی) نے ایتھلیٹ کمیشن، نیشنل اسپورٹس آرگنائزیشن اور کینیڈا کی حکومت سے بات چیت کرنے کے بعد اپنے کھلاڑیوں کو ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس اور پیرالمپکس کھیلوں میں نہ بھیجنے کا مشکل فیصلہ لیا ہے“۔

بیان کے مطابق کورونا وائرس کے خطرات کے درمیان ٹوکیو جانا کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے محفوظ نہیں ہے۔کینیڈا کی ٹیم نے کہا”سی اوسی اور سی پی سیبین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)، بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی (آئی پی سی) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے فوری طور پر اولمپک کھیل ایک سال کے لئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔اگر اولمپکس ملتوی کیا جاتا ہے تو ہم ان کی مکمل حمایت کریں گے۔ہمارے لئے کھلاڑیوں اور عالمی برادری کی صحت اور تحفظ کے علاوہ کچھ اہم نہیں ہے“۔

قابل ذکر ہے کہ آئی او سی کے صدر تھامس بیک نے اتوار کو کہا تھا کہ اولمپکس ملتوی کرنے پر فیصلہ چار ہفتوں کے اندر لیا جائے گا۔حالانکہ انہوں نے اسے منسوخ کرنے کے حوالہ سے کہا کہ کمیٹی نے اس بارے میں فی الحال کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.