ETV Bharat / sports

Stokes in England Squad بین اسٹوکس کی انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم میں واپسی - انگلینڈ کے چیف سلیکٹر لیوک رائٹ نے

انگلینڈ کے چیف سلیکٹر لیوک رائٹ نے بدھ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا،”بین اسٹوکس کی میچ جیتنے کی صلاحیت اور قائدانہ خصوصیات کے ساتھ ان کی واپسی صرف ہمارے مضبوط اسکواڈ میں اضافہ کرتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تمام مداح اسے دوبارہ انگلینڈ کی ون ڈے شرٹ پہنتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوں گے۔“

بین اسٹوکس
بین اسٹوکس
author img

By

Published : Aug 16, 2023, 6:09 PM IST

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے چار میچوں کی ون ڈے سیریز اور ہندوستان میں اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم میں بین اسٹوکس کو شامل کیا ہے۔

انگلینڈ کے چیف سلیکٹر لیوک رائٹ نے بدھ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا،”بین اسٹوکس کی میچ جیتنے کی صلاحیت اور قائدانہ خصوصیات کے ساتھ ان کی واپسی صرف ہمارے مضبوط اسکواڈ میں اضافہ کرتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تمام مداح اسے دوبارہ انگلینڈ کی ون ڈے شرٹ پہنتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوں گے۔“

انہوں نے کہا، ”اگربڑے مواقع کے لیے کوئی کھلاڑی ہے تو وہ بین اسٹوکس ہے۔ انگلینڈ کے لیے ان کی واپسی سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔وہ بڑے مواقع کو پسندکرتے ہیں۔ ان کی واپسی ہمارے کھلاڑیوں کو تقویت دے گی۔“

قابل ذکر ہے کہ اسٹوکس نے جولائی 2022 میں کام کے بوجھ کے انتظام کا حوالہ دیتے ہوئے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، حالانکہ انگلینڈ کی ٹیم مینجمنٹ نے حال ہی میں انہیں ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان لے جانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ دی ٹیلی گراف کی جانب سے پیر کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دفاعی عالمی چیمپئن انگلینڈ کے محدود اوورز کے کپتان جوس بٹلرسوال کرتے ہیں تو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے اسٹوکس کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔

اسٹوکس کی واپسی کے ساتھ ہی نوجوان بلے باز ہیری بروک انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ای سی بی نے کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو صرف نیوزی لینڈ سیریز کے لیے منتخب ٹیم ہی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ہندوستان آئے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق کرکٹ بورڈز پانچ ستمبر تک ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کر سکتے ہیں جب کہ ان ٹیموں کو 28 ستمبر تک تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا آغاز پانچ اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل بھی ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جہاں اسٹوکس نے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنا دیا۔

ادھر انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ای سی بی نے جوش ٹونگ، گس اٹکنسن اور جان ٹرنر کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے جو اس سیریز میں انگلینڈ کے لیے ٹی 20 ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز 30 اگست سے ہوگا جب کہ ون ڈے سیریز 8 ستمبر سے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچی، سیلفی کے لیے سیاحوں کا ہجوم

انگلینڈ ون ڈے سکواڈ: جوس بٹلر(کپتان)، معین علی، گس اٹکنسن، جونی بیئرسٹو، سیم کرن، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملان، عادل راشد، جو روٹ، جیسن رائے، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، مارک ووڈ، کرس ووکس انگلینڈ کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: جوس بٹلر (کپتان)، ریحان احمد، معین علی، گس اٹکنسن، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، جوش ٹونگ، جان ٹرنر، لیوک ووڈ۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.