ETV Bharat / sports

بیڈمنٹن فیڈریشن عالمی رینکنگ کو منجمد کر سکتا ہے - بیڈمنٹن فیڈریشن عالمی رینکنگ کو منجمد کر سکتا ہے

عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے ٹوکیو 2020 اولمپک اور پیرالمپک ملتوی کئے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی ٹورنامنٹوں کے شروع ہونے تک عالمی رینکنگ کو منجمد کر سکتا ہے ۔

بیڈمنٹن فیڈریشن عالمی رینکنگ کو منجمد کر سکتا ہے

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 12:00 AM IST

بی ڈبلیو ایف نے ایک بیان میں کہاکہ آج ہم مضبوطی کے ساتھ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ٹوکیو 2020 اولمپک اور پیرالمپک ملتوی کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بی ڈبلیو ایف ان کھیلوں کو 2021 تک لے جانے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔

بیڈمنٹن فیڈریشن عالمی رینکنگ کو منجمد کر سکتا ہے
بیڈمنٹن فیڈریشن عالمی رینکنگ کو منجمد کر سکتا ہے

بی ڈبلیو ایف نے کہاکہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اگلے 12 ماہ میں کیا پوزیشن رہتی ہے۔ ہمیں اولمپک اور پیرالمپک کے كوالیفکیشن نظام پر پڑنے والے کسی بھی قسم کے اثرات کا جائزہ لینا ہوگا تاکہ ملتوی گیمز کے لئے کوالیفائی کرنے والے کھلاڑیوں کو یکساں مواقع ملیں۔ ہم بین الاقوامی ٹورنامنٹوں کے دوبارہ شروع ہونے تک عالمی رینکنگ کو منجمد بھی کر سکتے ہیں لیکن ہمیں اس سے منسلک تمام تکنیکی پہلوؤں کو بھی دیکھنا ہوگا اور ہم جلدی اس کا اعلان کریں گے۔

ہندوستانی کھلاڑیوں سائنا نہوال، بی سائی پرنيت، پروپلي کشیپ اور ایچ ایس پرنئے نے عالمی رینکنگ کو لے کر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 16 میں مقام والے کھلاڑیوں کو اولمپکس میں براہ راست داخلہ ملتا ہے جبکہ ڈبلز میں یہ کٹ آف ٹاپ 8 ہے۔

اس سے پہلےبی ڈبلیو ایفنے تھامس ابیر کپ بیڈمنٹن ٹیم ٹورنامنٹوں کو کورونا وائرس کے خطرے کے سبب ملتوی کر دیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ 16 سے 24 مئی تک ہونا تھا اور اسے اب 15 سے 23 اگست تک منعقد کیا جائے گا۔

بی ڈبلیو ایف کے دیگر معطل ٹورنامنٹوں میں ایستونیائی انٹرنیشنل (اپریل 16-19)، پیرو انٹرنیشنل (اپریل 16-19)، یورپی چمپئن شپ (اپریل 21-26)، بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ (اپریل 21-26) اور پین ایم چمپئن شپ (اپریل 23 -26) شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.