ETV Bharat / sports

انجلی بھاگوت اولمپکس کے فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی خاتون شوٹر - ممبئی کے ایک کونکنی گھرانے

ہندستان کی سابق لیجنڈ شوٹر انجلی بھاگوت سال 2000 کے سڈنی اولمپکس کے فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی خاتون شوٹر ہیں۔انجلی اس وقت سرخیوں میں آئیں جب سال 2002 میں مانچسٹر کامن ویلتھ گیمز میں انفرادی اور ٹیم ایونٹس میں چار گولڈ میڈل جیت کرانہوں نے تہلکہ مچا دیا ۔Anjali Bhagwat

انجلی بھاگوت اولمپکس کے فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی خاتون شوٹر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 2:51 PM IST

نئی دہلی:انجلی بھاگوت کی پیدائش 5 دسمبر 1969 میں ممبئی کے ایک کونکنی گھرانے میں ہوئی۔انہوں نے ممبئی میں کیرتی مہاودیالیہ میں تعلیم حاصل کی ۔انجلی کو بچپن سے کھیلوں سے دلچسپی رہی۔ انہوں نے اسکول کےزمانے سے ہی این سی سی جوائن کی۔ جوڈو کراٹے کے ہنر بھی سیکھے ۔ اعلیٰ درجے کی کوہ پیمائی بھی رہیں۔ انجلی کی حالانکہ شوٹنگ کی جانب کوئی دلچسپی نہیں تھی، لیکن پھر بھی اس شعبےمیں اچانک ان کی انٹری ہوئی۔ جب کہ اس طرف ان کی رغبت بالکل بھی نہ تھی۔

انجلی شوٹنگ کے میدان میں بالکل اچانک آئیں۔ کیرتی کالج میں پڑھتے ہوئے ایک مرتبہ اچانک این سی سی کے انٹر کالجیٹ شوٹنگ مقابلے میں حصہ لینا پڑا، کیونکہ اس میں حصہ لینے والا اسکول کا ایک کیڈٹ بیمار ہو گیا تھا۔ انجلی جوڈو کراٹے میں گرین بیلٹ رہ چکی تھیں اور کوہ پیمائی کی ایک سرگرم طالبہ بھی تھیں، اس لیے انجلی کو اس کیڈٹ کی جگہ پر حصہ لینے کو کہا گیا۔ شروع میں انجلی نے حالانکہ انکار ضرور کیا، لیکن انہیں اس میں حصہ لینا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:اریبہ خان نے قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا

دراصل یہ شوٹنگ مقابلہ اس لیے منعقد کیا گیا تھا کیونکہ ریاستی شوٹنگ ٹیم کو کچھ خواتین کھلاڑیوں کی ضرورت تھی۔ یہاں سے ان کو مہاراشٹر کی خواتین کی شوٹنگ ٹیم میں شامل کیا گیا اور محض دس دنوں کی ٹریننگ میں انجلی سے اپنی محنت او رلگن سے بہت کچھ سیکھا۔ تربیت کے بعد انجلی نے سال 1988 میں قومی شوٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس سے ان کے حوصلےمزید بلند ہوئے اور انہوں نے شوٹنگ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ یہ وہ وقت تھا جب ان کی زندگی کی نئی شروعات ہوئی اور انہوں نے شوٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.