تفصیلات کے مطابق حادثے میں نیرج کے سر، چہرے اور بائیں ہاتھ میں چوٹ لگی ہے اور وہ فی الحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ڈبلیو بی سی ایشیا والٹر خطاب فاتح نیرج گویت 12 جولائی کو جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں پاکستانی نژاد برطانوی مکے باز عامر خان سے مقابلہ کرنے والے تھے لیکن اب انکی جگہ کسی دوسرے مکے باز کو رنگ میں اتارنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیرج عامر کے ساتھ مقابلے لیے کافی پر جوش تھے کیوں کہ یہ مقابلہ ان کے کریئر کا سب سے بڑا مقابلہ تھا لیکن اب وہ اس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔