بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان رانی کو ورلڈ گیمز ایتھلیٹ آف دی ایئر 2019 ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
اس ایوارڈ کے لئے ووٹنگ عوام کرتی ہے اور یہ ایوارڈ شاندار کارکردگی، سماجی وابستگی اور اچھے رویے کے لئے دیا جاتا ہے۔
اس ایوارڈ کے لئے شروع میں 25 نامزد (مرد اور عورت) تھے جنہیں ووٹنگ کے آخری راؤنڈ میں کم کرکے 10 کیا گیا تھا۔
رانی 15 سال کی عمر سے قومی ٹیم کی ممبر ہیں اور اپنے ملک کے لئے 240 سے زیادہ میچ کھیل چکی ہیں۔
انہوں نے کہا، "یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔
میں یہ ایوارڈ میری ٹیم اور میرے ملک کے نام کرتی ہوں ۔ میں اس انعام کے لئے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
2019 ہماری ٹیم کے لئے شاندار سال رہا کیونکہ ہم نے ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائی کیا اور اب ہم 2020 کو بھی یادگار بنانا چاہتے ہیں۔‘‘