بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے اپنی پرو ہاکی لیگ کو کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے پہلے 15 اپریل تک ملتوی کیا تھا لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس نے پرو لیگ کو اب 17 مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔
ایف آئی ایچ نے عالمی ادارہ صحت کی مشاورت اور دیگر ممالک کی طرف سے کورونا کو لے کر اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر اور تمام قومی ایسوسی ایشن کے تعاون سے پرو لیگ کو ملتوی کرنے کی مدت 15 اپریل سے بڑھاكر 17 مئی تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی ایچ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ 17 مئی تک کوئی میچ نہیں ہوگا اور ایف آئی ایچ حالات پر مسلسل نظر رکھے گا۔
بین الاقوامی وبا کی شکل اختیار کر چکی کورونا وائرس کے سبب پوری دنیا میں افراتفری کا ماحول ہے۔
بھارت کی مختلف ریاستوں میں کوروناوائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روزبروز میں اضافہ ہورہا ہے ۔ملک میں کوروناوائر کے سبب اب تک چار لوگوں کی موت ہو گئی۔
مغربی بنگال میں کوروناوائرس کا اب تک ایک بھی کیس رجسٹرڈ نہیں کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز انگلینڈ سے کولکاتا آنے والا نوجوان کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں بیلیا گھاٹا آئی ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لندن میں شوٹنگ ختم کرکے کولکاتا پہنچنے پر ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ میمی چکرورتی کو بھی 14 دنوں تک کورین ٹائن کا مشورہ دیا گیا ہے۔