بھارت کی انڈر -19 ٹیم مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کھا کر اے ایف سی انڈر -19 فٹ بال چمپئن شپ 2020 کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
بھارت کو آج کھیلے گئے اس کوالیفائر مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی فٹبال ٹیم نے مایوس کن کھیل کامظاہرہ کیا۔
میزبان ٹیم کے لئے فارورڈ محمد خلیل مران نے پہلا گول کیا جبکہ مڈفیلڈر احمد البساس نے پہلے ہاف کے 10 ویں، 18 ویں اور 28 ویں منٹ میں گول کر ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ٹیم کو 4-0 سے جیت دلائی۔
بھارت کا اپنے آخری گروپ میچ میں اتوار کو افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔بھارتی ٹیم اپنا آ خری میچ کسی بھی قیمت پر جیتنے کی کوشش کرے گی۔