ETV Bharat / sports

یورو کوالیفائر: پرتگال کے ہاتھوں سربیا کی شکست - سربیا

یورو 2020 کوالیفائر مقابلے میں پرتگال نے سربیا کو 2-4 سے شکست دے کر گروپ بی میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

پرتگال کے ہاتھوں سربیا کی شکست
author img

By

Published : Sep 8, 2019, 7:36 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:05 PM IST

پرتگال فٹبال ٹیم نے یورو 2020 کے کوالیفائر کے ایک دلچسپ مقابلے میں سربیا کو 2-4 سے شکست دے دی ہے، اس میچ میں پرتگال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو بہرتن گول کیا جبکہ ولیم کروالہو، گونکالو گوئیڈس اور برناڈو سلوا نے بھی ایک ایک گول کئے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس جیت کے ساتھ ہی پرتگال ٹیم گروپ بی میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

میچ کے پہلے ہاف پرتگال ٹیم ایک ہی گول کر سکی تھی، 42 ویں منٹ میں کروالہو نے 18 یارڈ باکس کے اندر سے گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی تھی۔

پرتگال کے ہاتھوں سربیا کی شکست
پرتگال کے ہاتھوں سربیا کی شکست

اس کے بعد دوسرے ہاف میں گوئیڈس نے 58 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو 0-2 کی برتری دلادی۔

اس کے بعد سربیائی ٹیم کے کھلاڑی نکولا ملیکووک نے 68 ویں منٹ میں گول کرکے میچ میں واپسی کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی یہ خوشی زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکی اور میچ کے 80 ویں منٹ مین رونالڈو نے گول کر کے اسکور 1-3 کردیا۔

میچ کے آخری لمحات میں سربیائی کھلاڑی الیگزینڈر مترووک نے گول کر کے ٹیم جیت کی امیدوں کو بحال کیا لیکن اگلی منٹ میں پرتگالی کھلاڑی برنارڈ سلوا نے گول کر کے سربیائی ٹیم کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.