ETV Bharat / sports

طویل عرصے بعد محمڈن اسپورٹنگ کی آئی لیگ میں واپسی - آئی لیگ

محمڈن اسپورٹنگ کے معاون کوچ شہید رامون نے برسوں بعد آئی لیگ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل ہونے پر شیدائیوں کا شکریہ ادا کیا۔

mohammedan sporting club
mohammedan sporting club
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 9:18 PM IST

بھارتی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین فٹبال کلبوں میں سے ایک محمڈن اسپورٹنگ کو سات برس بعد آئی لیگ کے اگلے سیزن میں کھیلنے کا موقع ملا ہے جس پر معاون کوچ نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

محمڈن اسپورٹنگ کی آئی لیگ میں واپسی

اس سے قبل محمڈن اسپورٹنگ کو 14-2013 میں آئی لیگ میں کھیلنے کا موقع ملا تھا۔

معاون کوچ شہید رامون کا کہنا ہے کہ ہمیں برسوں بعد قومی فٹبال لیگ میں کھیلنے کا موقع ملا ہے، کورونا وائرس کے بُرے دور میں یہ خبر ہمارے لیے سب سے اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ کی اس کامیابی کو شیدائیوں کو وقف کرتا ہوں جو ہر وقت ٹیم کی جوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں موجود رہتے ہیں۔

سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کے معاون کوچ کا کہنا ہے کہ محمڈن اسپورٹنگ بھارت کا واحد کلب ہے جس کے پرستار سب سے زیادہ ہے، ان کے مطابق شیدائیوں کی حمایت کی وجہ سے آئی لیگ میں توقع کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ نے کولکاتا کے بھیوانی پور ایف سی کو شکست دے کر آئی لیگ میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کا اگلا میچ بنگلور یوناٹئیڈ ایف سی سے 19 اکتوبر کو ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.