گو اکے فتوڈرا کے جواہرلال نہرواسٹیڈیم میں کھیلے گیے آ ئی ایس ایل کے 65ن ویں میچ میں میزبان گو ایف سی اور کیرالہ بلاسٹرز کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلہ ہوا۔دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف سبقت حاصل کرنے کے لیے پے در پے حملے کیے۔
کھیل کے83 ویں منٹ پر ہگوبومونس نے گول کرکے ایف سی گوا کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
پہلے ہاف کےا نجوری ٹائم میں جیکی چند سنگھ نے گول کرکے ایف سی گو ا کو0۔2 کی سبقت دلائی۔ کیرالہ بلاسٹرز کی بھرپور کوشش کے باوجود اسکور برابر نہیں ہوسکا۔
دوسر ے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔
کھیل کے 83 ویں منٹ پر رافیل میسی بوالی نے گول کرکے کیتالہ بلاسٹرز کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی۔
کھیل کے 69 ویں منٹ پر بارتھوملیو اوگبیچے نے گول کرکے کیرالہ کو2۔2 کی برابری لا پرکھڑ اکردیا۔
کھیل کے 83 ویں منٹ پر ہوگو بومونس نے گول کرکے ایف سی گو اکو 2۔3 گول کی سبقت دلائی۔ میچ میں ہوگو کا یہ دوسرا گول تھا۔
ایف سی گو ا2۔3 گول کی سبقت برقراررکھتے ہوئے آ ئی ایس ایل کے ایک اہم میچ میں 2۔3 سے جیت درج کی اور 27 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی۔
بنگلوروایف سی 25پوائنٹ اور اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا (24 پوائنٹ)اور اوڈیشہ ایف سی(21 پوائنٹ )کے ساتھ بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے۔