ETV Bharat / sports

بھارت اور قطرکا ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ آٹھ اکتوبر کو - ایشین فٹ بال کنفیڈریشن

بھارت اور قطر کے مابین کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی فیفا ورلڈ کپ 2022 فٹ بال کوالیفائر لیگ میچ اب 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارت اور قطرکا ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ اب آٹھ اکتوبر کو

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 10:36 PM IST

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے فیفا سے گفتگو کرتے ہوئے قطر ورلڈ کپ 2022 کےمیچوں اور چین میں منعقد ہونے والے اے ایف سی ایشیا کپ 2023 دوسرے راؤنڈ کوالیفائرز کا اعلان کیا۔ یہ مقابلہ مارچ اور جون میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔

مجوزہ تاریخ کے مطابق بھارت 12 نومبر کو بنگلہ دیش اور 17 نومبر کو افغانستان کی میزبانی کرے گا۔

اے ایف سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں اور آٹھویں دن کے میچ اب 8 اور 13 اکتوبر کو جبکہ نویں اور دسویں دن کے میچ 12 اور 17 نومبر کو ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ابتدائی جوائنٹ کوالیفکیشن راؤنڈ، 2 نومبر 2020 تک مکمل کرنے کے لئے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، قطر میں 2020 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل راؤنڈ اور چین میں ہونے والے اے ایف سی ایشیا کپ راؤنڈ تھری کے کوالیفائر فیفا کے بین الاقوامی کیلنڈر کے تحت مارچ 2021 میں منعقد ہوگا۔

بھارت پہلے ہی 2022 فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کی دوڑ سے باہر ہے۔ تاہم ، ٹیم 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ میں جگہ کے لئے ابھی بھی مقابلہ کر رہی ہے۔ اے ایف سی نے کہا کہ وہ تمام ٹیموں ، عہدیداروں ، مداحوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ سفری اور طبی پابندیوں کی کی صورتحال کی نگرانی جاری رکھے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.